Monday, December 31, 2018

Alabama and Clemson Are Putting a Trademark on the Title Game


By MARC TRACY from NYT Sports https://nyti.ms/2QXVEgb

No Corrections: December 31, 2018


By Unknown Author from NYT Corrections https://nyti.ms/2BOloBb

A Closed Brooklyn Bridge and 40,000 Pounds of Deli Meat: New York Is That Crowded


By TYLER PAGER from NYT New York https://nyti.ms/2CHhv2E

Shutdown, McKinsey, Gaza: Your Monday Briefing


By REMY TUMIN from NYT Briefing https://nyti.ms/2LIPH0A

‘Outlander’ Season 4, Episode 9: Fraser Hospitality


By GENEVIEVE VALENTINE from NYT Arts https://nyti.ms/2EWOnH6

سال 2018؛ معاشیات، سفارتی تعلقات اور خارجہ پالیسی پر ایک نظر

اگر ہم یہ کہیں کہ 2018 پاکستان میں تبدیلی کا سال رہا تو غلط نہیں ہو گا۔ یہ تبدیلی مثبت ہے یا منفی، یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔ فی الحال 2018 ملک میں سیاسی اور معاشی تبدیلی کا سال رہا ہے۔ 2018 میں پاکستان میں جو معاشی تبدیلی آئی ہے، وہ بھی پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ ایک سال میں ڈالر 106 سے پرواز کر کے 139 تک پہنچ گیا۔ ڈالر میں ایک سال میں اتنا اضافہ پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مہنگائی کی شرح ایک سال میں 4.6 فیصد سے بڑھ کر ستمبر 2018 میں 8 فیصد تک پہنچ گئی جو نومبر 2018 میں %6 تک آگئی۔ لیکن ڈالر کی لگاتار بڑھتی ہوئی قیمت اور آئی ایم ایف کے دباؤ کے باعث مہنگائی کی شرح آنے والے دنوں میں بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔

سفارتی تعلقات اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے 2018 بہترین سال رہا۔ اگر پاکستان کے سفارتی تعلقات اور خارجہ پالیسی کی بات کی جائے تو 2018 میں ڈرامائی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ 2018 کے شروع میں اس وقت کے وزیراعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے دورے پر گئے اور سعودی حکومت سے مالی امداد کی درخواست کی جو رد کر دی گئی۔ بعدازاں شاہد خاقان عباسی آرمی چیف جزل قمر جاوید باجوہ کو بھی سعودی عرب ساتھ لیکر گئے اور امداد کی درخواست کی، لیکن کمزور سفارتی تعلقات، غیر مستحکم خارجہ پالیسیی اور عدم اعتماد کی فضا کے باعث امداد نہ مل سکی۔ جبکہ 2018 کے آخر میں سعودی عرب نے پاکستان کو تقریباً چھ ارب ڈالر کا پیکج دیا اور پاکستانی حکومت کو یمن اور سعودی عرب کے مابین صلح کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی۔

2018 کے آخر میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی۔ وزیراعظم پاکستان نے کئی سالوں بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ دبئی کے شیخ محمد جنوری 2019 میں پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بہترین خارجہ پالیسی اور سفارتی تعلقات کو سمجھداری سے آگے بڑھانے کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو تین ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس نے پاکستان کی ڈگمگاتی معیشیت کو سہارا دینے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

اگر پاک امریکہ تعلقات کی بات کریں تو 2018 کی ابتدا بدترین اور اختتام بہترین رہا۔

2018 کے پہلے دن 01 جنوری 2018 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ ‘’’امریکہ پاکستان کو بیوقوفوں کی طرح پچھلے پندرہ سالوں سے تینتیس ارب ڈالر امداد دے چکا ہے اور پاکستان نے ہمارے لیڈروں کو بیوقوف بناتے ہوئے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ہم جن دہشت گردوں کو افغانستان سے بھگاتے ہیں، پاکستان انہیں محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرتا ہے۔‘‘ جبکہ دسمبر 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر مدد کی درخواست کی کہ ’’امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کروانے میں پاکستان امریکہ کی مدد کرے۔ پاکستان اور امریکہ دونوں نے جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے، پاکستان اور امریکہ کو مل کر کام کرنے اور اتحاد کو مضبوط کرنے کے مواقع ڈھونڈنے چاہئیں۔‘‘

گو کہ سال کے آغاز اور اختتام کے درمیان کا وقت بھی خوشگوار نہیں تھا، لیکن اختتام پُرامید اور حوصلہ افزا رہا۔

اگر پاک بھارت تعلقات کی بات کریں تو 2018 شاندار اور بہترین سال تھا۔ 2018 میں پاکستان نے بھارت کے لیے کرتارپور بارڈر کھولنے کا اعلان کیا جسے پوری دنیا میں سراہا گیا۔ اس فیصلے نے دونوں ممالک کے درمیان جمود کو توڑا۔ بھارتی صحافیوں کی پاکستان آمد ہوئی اور وزیراعظم پاکستان سے پاک بھارت تعلقات پر کھل کر سوال و جواب ہوئے۔ مقامی اور بین القوامی میڈیا کئی روز تک پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر گفتگو کرتا رہا۔ اگرچہ بھارت کے شدت پسند ذہنوں نے اس پر بھی تنقید کی، لیکن امریکہ سمیت پوری دنیا یہ کہنے پر مجبور ہوگئی کہ پاکستان کا کرتار پور بارڈر کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

پاکستان اور چین کے تعلقات 2018 کے شروع میں بھی مضبوط تھے اور آخر میں بھی بہترین ہیں۔ درمیان میں حکومت پاکستان کے سی پیک پر غیر ذمہ درانہ بیانات کی وجہ سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہوئے، لیکن جلد ہی وہ اپنی اصلی حالت میں بحال ہوگئے۔ یہ تعلقات اب بہتری کی جانب رواں دواں ہیں۔

2018 نشیب و فراز کا سال تھا ۔ لیکن 2019 کامیاب معاشی پالیسیوں اوراحتساب کا سال دکھائی دے رہا ہے۔ اگر حکومت ایکسپورٹرز کے لیے بنائی گئی پالیسیوں پر من و عن عمل کرنے ، اداروں کو ان کی آمدنی اور پرفارمنس کی بنیاد پر چلانے ، بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رکھنے، فارن پالیسی کو اسی جذبے کے ساتھ چلانے، غیر ضروری بیانات سے گریز کرنے، پاکستانی پراڈکٹ کی اصل قیمت عوام کے سامنے لانے ، سبسڈی دینے کی بجائے آمدنی بڑھانے اور سرکاری شاہ خرچیاں کم کرنے جیسے فیصلو ں پر مستقل مزاجی سے عمل کرتی رہی تو ممکن ہے کہ حکومت دو سے تین سال میں پاکستانی معیشیت کو سیدھے راستے پر ڈالنے میں کامیاب ہو جائے۔ معاشی مایوسی کے سال کے اختتام پر مثبت امید کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سال 2018؛ معاشیات، سفارتی تعلقات اور خارجہ پالیسی پر ایک نظر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BPgRi7

سرفراز احمد کا نئے سال میں بہتر کارکردگی کا عزم

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نئے سال کے موقع پر پیغام میں بہتر کارکردگی کے لئے عزم نو کیا ہے۔

گذشتہ سال کے اختتام پر اپنے پیغام میں کپتان نے کہا ہے کہ کارکردگی میں کچھ غیرمعمولی اور کچھ معمولی چیزیں سامنے آئیں،  مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اس سے بہتر نتائج دے سکے اور پرفارمنس میں تسلسل لاسکتے تھے، سال نو میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں فتح اور سری لنکا کے خلاف سیریز کو اہم کامیابی قرار دیا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتوحات کے تسلسل پر بھی  خوش ہیں، تاہم وہ اس ملال کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے کہ نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کے بعد سنچورین میں بھی ناکامی کے ساتھ سال کا اختتام کرنا تکلیف دہ تھا۔

The post سرفراز احمد کا نئے سال میں بہتر کارکردگی کا عزم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ThAEha

سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے ای سی ایل قوانین میں ترمیم کا بل منظور کرلیا

 اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ای سی ایل قوانین میں ترمیم کا بل 2018 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں پی پی پی رہنما رضا ربانی نے ای سی ایل ترمیمی بل 2018 پیش کیا۔ وزارت داخلہ نے بل کی مخالفت کی تاہم قائمہ کمیٹی کے ارکان نے بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

بل کے مطابق وفاقی حکومت کو کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ٹھوس وجوہات اور بنیاد فراہم کرنا ہوگی، ای سی ایل میں نام ڈالنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی صورت میں وفاقی حکومت 15 دن میں جواب دینے کی پابند ہوگی۔ اگر حکومت نے 15 روز میں جواب نہ کرایا تو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا فیصلہ از خود ختم تصور کیا جائے گا۔

رضا ربانی نے سفارشات پیش کیں کہ جس شخص کا نام ای سی ایل میں ڈال رہے ہیں اسے 24 گھنٹے میں مطلع کیا جائے، سیکرٹری داخلہ کو ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، کسی بھی عہدے دار کو صوابدیدی اختیارات دینا جائز نہیں، ای سی ایل کے اختیارات وفاقی کابینہ کے پاس ہی رہنے چاہئیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ای سی ایل میں کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، اپنی خواہشات پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق نام ڈالا جائے، یہاں ایک کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور دوسرے کو روک لیا جاتا ہے، ان سب کو ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا جن کے خلاف نیب میں انکوائریز ہو رہی ہیں، کسی کیساتھ زیادتی و امتیازی سلوک نہ برداشت کرینگے نہ کرنے دینگے، ای سی ایل کو غلط استعمال نہ کیا جائے، کسی کے بنیادی حقوق کو اس طرح پامال نہیں کئے جاتے۔

The post سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے ای سی ایل قوانین میں ترمیم کا بل منظور کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SueOH4

افغانستان میں صدارتی انتخابات تاخیر کا شکار

کابل: افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات تاخیر سے کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخاب ملتوی کردیے گئے ہیں جس کے بعد اب انتخابات 3 مہینے کی تاخیر سے 20 جولائی کو ہوں گے جب کہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ زیادہ اخراجات کو بتایا گیا ہے۔

چیئرمین افغان الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبائی اور ضلع کونسل کے انتخابات اور صدارتی انتخابات کے علیحدہ انعقاد پر اخراجات زیادہ ہوں گے جب کہ سیکیورٹی فورسزکی تعیناتی میں بھی مشکلات پیش آئیں گی۔ اس کے علاوہ پولنگ  عملے کے تقرر اور انہیں تربیت دینے کیلئے بھی کچھ وقت درکار ہے۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

The post افغانستان میں صدارتی انتخابات تاخیر کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GMEXzF

میمو گیٹ کیس؛ حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لیے پیش رفت

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حسین حقانی کے خلاف میمو گیٹ کیس ان کیمرہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے میمو گیٹ کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حسین حقانی کی واپسی کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوئی؟۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حسین حقانی کا بھاگ جانا عدالت کی عزت کا سوال ہے، چیف جسٹس

عدالتی معاون احمد بلال صوفی نے بتایا کہ پیش رفت ہوئی ہے لیکن ملکی مفاد کا معاملہ ہے اس لیے عدالت کو پیش رفت سے بند کمرے میں آگاہ کریں گے۔ عدالت نے عدالتی معاون کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس ان کیمرہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

میمو گیٹ

2011 میں امریکا نے ایبٹ آباد میں ایک گھر پر حملہ کرکے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد اس وقت امریکا میں مقرر پاکستان کے سفیر حسین حقانی کی جانب سے امریکی تاجر منصور اعجاز کی وساطت سے امریکی حکام کو مبینہ طور پر ایک خط بھیجا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ آپریشن کے بعد پاکستان میں فوجی بغاوت کا خطرہ ہے اس لئے امریکا پاکستان میں برسراقتدار جمہوری حکومت کی مدد کرے۔ میمو کے مندرجات سامنے آنے کے بعد نواز شریف سمیت کئی افراد نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 2012 کے بعد سے یہ کیس زیر التوا تھا اور اس عرصے میں حسین حقانی بھی امریکا فرار ہوچکے ہیں جنہیں واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

The post میمو گیٹ کیس؛ حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لیے پیش رفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Vnod54

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny