Showing posts with label urdu blog. Show all posts
Showing posts with label urdu blog. Show all posts

Wednesday, August 12, 2020

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری

 کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہو گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں شاہراہ فیصل، کارساز، گلشن اقبال، سوک سینٹر، ایم اے جناح روڈ،  کھارادر، ٹاور، ماڑی پور، کریم آباد، لیاقت آباد، جیل روڈ، بہادرآباد، محمودآباد ، منظور کالونی اور بلوچ کالونی میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب شہر کے کئی علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33U0d0j

Friday, February 7, 2020

پناہ گاہیں ملک بھر میں پھیلائیں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بے سہارا، غریب اور نادار لوگوں کو ریاست کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گاہیں ملک بھر میں پھیلائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں مقرر کئے گئے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہیں نسیم الرحمن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بے سہارا، غریب اور نادار لوگوں کو ریاست کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں پناہ گاہیں قائم کرنے کیلئے جامع پروگرام ترتیب دیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسرآئیں گے، برآمدات بڑھیں گی،وزیراعظم نے آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے تفصیلی روڈ میپ ایک ہفتے میں ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے جبکہ وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور پی ٹی آئی کے راہنما جہانگیر ترین نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب صدیقی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ خصوصاً آئی ٹی سیکٹر میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کی سہولت کاری اور فری لانسرز کو مراعات دینے، ملک میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات بڑھانے، آئی ٹی سیکٹر سے ٹیکس مراعات، نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی، فری لانسرز کے لئے بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سہولت کاری، ویزہ و دیگر معاملات میں سہولت کاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اہم معاملات مثلاًاسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام ، فائیو جی سپیکٹرم کے اجرا، ملک کے بڑے شہروں میں فائبرائزیشن کے ذریعے ٹاورزکو ملانے و دیگر اہم معاملات کے حوالے سے اہم اہداف پر مبنی مفصل روڈ میپ آئندہ ایک ہفتے میں ترتیب دیا جائے۔

عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ جہانگیرترین سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت اور پارٹی امور پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں گندم اور آٹے کے بحران کے محرکات پر بھی گفتگو کی گئی۔ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید سے سکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان سے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بھی ملاقات کی اور وزیراعظم کو سی پیک کے جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

The post پناہ گاہیں ملک بھر میں پھیلائیں گے، وزیراعظم عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OBH62q

Thursday, August 29, 2019

بھارت كا دہشت و وحشت پر مبنی چہرہ دنیا كے سامنے بے نقاب ہوگیا، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے كہا ہے كہ بھارت نے لاكھوں كشمیریوں كو پچھلے 24 دنوں سے اپنی ہی سرزمین پر قید كرركھا ہے اور ان كی جدوجہد كو روكنے كیلئے نہتے اور بے گناہ كشمیروں  پر ہر قسم كے مظالم ڈھائے جارہے ہیں اس لئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یكجہتی كا اظہاركیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے كہا كہ پاكستان نہتے كشمیریوں كی اس جدوجہد كی مكمل حمایت كرتا ہے اور پاكستان كا موقف پوری دنیا پر واضح ہے كہ اقوام متحدہ كی قراردادروں  كی روشنی میں مقبوضہ كشمیر كے عوام كو حق خودارادیت دیا جائے تا كہ وہ اپنی قسمت كا خود فیصلہ كرسكیں۔

انہوں نے كہا كہ بھارت كا دہشت و وحشت پر مبنی چہرہ پوری دنیا كے سامنے بے نقاب ہوگیا، قومی سطح پر كشمیریوں  كے ساتھ یک جہتی منانے كا مقصد بھی یہی ہے كہ دنیا كی توجہ كشمیری عوام كے ساتھ ہونے والے مظالم كی جانب دلائی جائے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ بھارت نے تمام عالمی قوانین اور انسانی اقدار كی خلاف ورزی كركے پورے خطے كے امن كو سنگین صورتحال سے دوچار كردیاہے، گورنربلوچستان نے عوام پر زوردیا كہ وہ اپنے كشمیری بھائیوں كے ساتھ بھرپور یک جہتی كا اظہار كریں۔

The post بھارت كا دہشت و وحشت پر مبنی چہرہ دنیا كے سامنے بے نقاب ہوگیا، گورنر بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HMqdPx

Tuesday, June 11, 2019

آئی ایم ایف کے پاس کیوں جانا پڑتا ہے؟

سرمایہ داری اندر سے کھوکھلاکردیتی ہے، اوپر سے پینٹ شرٹ اور ٹائی لگا ہوا بابو نظرآتا ہے اور پیٹ خالی ہوتا ہے۔اس نے جب اجارہ دا ری قائم کی تو سرمایہ چند ہاتھوں میں مرکوز ہوا اور دوسری جانب بھوکے ننگے لوگوں کا ہجوم، پھرعالمی اور علاقائی انجمنیں قائم کی گئیں جس میں مل کر لوٹیں اور پھر بانٹ لیں۔

1944کے بریٹن ووڈز معاہدے کے تحت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے ادارے بنائے گئے۔ان کا مقصد بین الاقوامی تجارت ، مالیاتی امور اور اقتصادی معاملات میں سامراجی ممالک کی اجارہ داری کو بر قرار رکھنا اور مربوط کرنا تھا۔ 1971میں پاکستان سے بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد پاکستان کا قرضہ 30ارب روپے تھا۔1977میں بھٹو حکومت ختم ہوئی تو قرضہ 97 ارب روپے تک جا پہنچا۔ جنرل ضیاالحق کے دس سالہ دور حکومت میں یہ قرضہ 523 ارب روپے ہوگیا۔ 1989سے لے کر 1999تک جمہوری حکومتوں میں کل قرضہ 2945ارب روپے ہوگیا۔

جنرل مشرف نے 2008 میں حکومت چھوڑی تو یہ عدد 6126ارب روپے ہوگئی۔ 2008 سے 2018 تک پی پی پی اور ایم ایل ن حکومت تھی، جب ختم ہوئی تو پا کستان 31000 ارب روپے سے زیادہ رقم کا مقروض ہوچکا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے تازہ بیان کے مطابق پاکستان پرکل قرضوں کی رقم 35OOOایک سو ارب رو پے تک پہنچ چکی۔ جاری مالی سال کے پہلے صرف نو مہینوں میں بجٹ خسارہ مجموعی داخلی پیداوار (جی ڈی پی ) کے 4.2 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو 1600ارب روپے سے زیادہ ہے۔ یہ خسارہ پچھلے مالی سال (نواز حکومت کا آخری سال تھا) جس میں انھوں نے  بجٹ پیش کیا کہ پہلے نو مہینے سے بھی 10فیصد یا 140ارب روپے زیادہ ہے۔اس وقت روز14ارب روپے کے قرضے لیے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف سرکا ری اسپتالوں میں مفت ٹیسٹوں اورادویات کے سہولیات ختم کردی گئی ہیں۔ سرکاری شعبے میں بڑے پیمانے پر پنشن اور مستقل روزگارکے خاتمے، نجکاری اور چھانٹیوں کے پروگرام پہ عمل درآمدکیا جارہا ہے جس سے لا کھوں لوگ بے روزگار ہونگے۔ یہ شاید ملکی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایک حاضر سروس ملازم کو خصوصی طور پر باہر سے منگوا کر اسٹیٹ بینک کاگورنر لگا دیا گیا ہے۔ یعنی کرنسی نوٹ جو چھاپنے کا اختیارکسی ریاست کا سب سے کلیدی حق تصورکیا جا تا ہے، اب آئی ایم ایف کے ایک ملازم کے دستخطوں سے قانونی سند حاصل کریں گے۔

پاکستان کے ترقی پسند معیشت دان ڈاکٹر قیصر بنگالی اپنے مضمون  میں لکھتے ہیں کہ ’’حفیظ شیخ جوگھاگ نیلام کنندہ ہے اور رضا باقر جو عالمی سرمائے کی پہلی صف کے جنرل ہے،اس عملے کی قیادت کریں گے‘‘ جب کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ اس وقت 100ارب ڈالرکی تشویش ناک سطح چھو رہا ہے۔ عالمی منڈی میں مقابلہ کرنے کی سکت کے لحاظ سے پاکستان کل 137ممالک کی فہرست میں 115ویں نمبر پر آتا ہے۔آئی ایم ایف نے اپنے تازہ اعدادوشمار میں ظاہرکیا ہے کہ اگلے دو سالوں میں پا کستان کو27ارب ڈالرکے بیرونی قرضے وا پس کرنا ہونگے۔اس عرصے کے دوران یہ پورے خطے میں سب سے زیادہ واجب الادا رقم ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بڑے فخر سے کہا تھا کہ ’’ آئی ایم ایف کی شرائط ہم نے ان کے حکم سے پہلے ہی پوری کردی ہیں‘‘ یہ اس ملک کے حکمران طبقات اور سرکاری اشرافیہ کی کاسہ لیسی کا حال ہے۔گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران ہونے والے دوطرفہ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے بہت سخت شرائط سا منے رکھی ہیں جنھیں رد کرنے کی آپشن اس کٹھ پتلی حکومت کے پاس نہیں ہے ۔ مثلاًبجلی کی قیمت میں مزید 25فیصد اضافے  کا حکم جاری کیا گیا ہے، اس میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔ جس کا آغاز یکم جولائی سے ہونے کا امکان ہے اور اگلے  ڈیڑھ سال تک مسلسل قیمت بڑھتی رہے گی۔ مجموعی طور پہ بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کے صارفین پر 340 ارب روپے کا بوجھ اگلے تین سا لوں میں پڑے گا۔ آنے والے بجٹ میں مجموعی طور پر 750ارب رو پے  کے لیے ٹیکس لگائے جائیں گے جس سے ہر چیزکی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

حال ہی میں حکومت ٹیکسٹائل کی صنعتکاروں کو دی گئی رعایتیں واپس لے لی ہیں، بقول مزدور رہنما کرامت علی کے’’ اس سے فوری طور پہ 15لاکھ ٹیکسٹائل کے مزدور بے روزگار ہونگے اور برآمدات میں کمی ہوگی ‘‘ بڑے پیمانے پر یہاں نجکاری کی تیاری کرلی گئی ہے جس سے بے روزگاروں کا ایک جم غفیر پیدا ہوگا ، پھر وہ اسٹریٹ کرائم میں لگ جائیں گے، جب کہ سرمایہ دار مزید بڑا سرمایہ دار بن جائے گا۔اس کے لیے محنت کشوں، پیداواری قوتوںاور شہریوں کو متحدہ جدوجہد ، یہاں تک کہ ہڑتالوں کی حد تک جانا ہوگا۔ اسمبلی کا گھیراؤ کرنا ہوگا ،تب جاکر شاید ایک حد تک نجکاری، مہنگائی اور بے روزگاری روکی جا سکتی ہے۔ یہ ساری کوشش اورکاوش دنیا بھر میں ہو رہی ہیں۔کہیں کچھ رکوانے میں کامیابی ملی ہیں اورکہیں ناکام بھی ہوئے ہیں۔

اس وقت زیادہ تحریکیں یورپ، لاطینی امریکا ، مغربی افریقہ اور مشرق بعید میں نظر آرہی ہیں۔ بات دراصل یہ ہے کہ کیا اس سرمایہ دارانہ نظام میں رہتے ہوئے اصلاحات یا جزوی حاصلات سے عوام کی زندگی بدل سکتی ہے یا نہیں؟ سرمایہ کاری ہو تی ہے منافعے کے لیے نہ کہ عوام کی بھلائی کے لیے۔ پیداوری قوتوں کو اتنی دال، روٹی دے دی جاتی ہے کہ دوسرے دن مشین پرکھڑے ہوکرکام کرنے کے قابل رہے اور سرمایہ داروں کے منافعے میں اضافہ کرتی رہے۔ اس لیے سرمایہ داری اور جاگیرداری کا خاتمہ کیے بغیرعوام کے مسائل مکمل طور پہ حل ہوسکتے ہیں اور نہ وہ خوشحال ہوسکتے ہیں ہاں مگر خوشحالی جس طبقے میں آنی ہے ان میں آرہی ہے۔

وہ کروڑ پتی سے ارب پتی اور ارب پتی سے کھرب پتی بنتے جا رہے ہیں، جب کہ نوے فیصد عوام بھوک ، غذائی قلت، علاج معالجے اور رہائشی سہولتوں کے فقدان سے تڑپ رہے ہیں ۔ان مصیبتوں سے ایک حد تک نکلنے کے لیے پیداواری قوتیں اپنے اپنے اداروں میں احتجاج اورہڑتالیں کریں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کروانے کے لیے آئی ایم ایف کے حاضر سروس نمایندوں کو دیس نکالا کرنے کے لیے تحریک چلانی ہوگی یہ کام دائیں اور بائیں بازو سے بالاتر ہوکر صرف مسائل پر سڑکوں پہ آنا ہونگے ۔ جس طرح علی وزیر اور محسن داوڑ کو اسمبلی میں پیش کر نے کے لیے اور ان کا بھی موقف سننے کے لیے اپوزیشن تحریک کا آ غازکررہی ہے، اس تحریک کو سڑکوں  پہ لانا ضروری ہے۔  ججزکے خلاف  ریفرنس دائر کرنے کے خلاف وکلاء حضرات جس جرات مندی ،اصولی اور بہادری سے ڈٹ گئے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ ان تحریکوں میں تمام عوام دوست، انارکسٹ، کمیونسٹ، سوشلسٹ اور انقلابیوں کو بھرپور شرکت کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اس تحریک میں مزدوروں کی بے روزگاری اور مہنگائی پر اپنی بھرپور آواز اٹھائیں ۔یہی آج کا فوری اقدام ہوگا۔

The post آئی ایم ایف کے پاس کیوں جانا پڑتا ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WzPsOl

Wednesday, May 29, 2019

وزیراعظم مکہ میں او آئی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان 14 ویں او آئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے 31 مئی کو سعودی عرب روانہ ہونگے جہاں وہ مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات اٹھائیں گے۔

سربراہ کانفرنس سے قبل او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس29مئی کو ہوگا اور شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ کونسل اور کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاسوں میں شرکت کرینگے۔
اوآئی سی اقوام متحدہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی تنظیم ہے اور رواں سال اس کی پچاسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

The post وزیراعظم مکہ میں او آئی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WpoDeQ

ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی طیارہ کوالالمپور پہنچ گیا

 اسلام آباد: ملائیشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کو  وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کوالالمپور پہنچ گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملائیشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کو  وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کوالالمپور پہنچ گیا ہے، ملائشیا میں320 مسافروں کی بورڈنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد یہ خصوصی طیارہ ان مسافروں کو لیکر آج شام وطن واپس پہنچ جائے گا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خارجہ میں ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، یہ پاکستانی قید مکمل کرکے ڈائریکٹ فلائیٹ کے تعطل کی وجہ سے پاکستان آنے سے قاصر تھے، سیل نے ان پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کے لیے انتظامات مکمل کیے۔

The post ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی طیارہ کوالالمپور پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WbUDnb

خواجہ سرا اور خواتین کے کردار ادا کرنے والے پاکستانی مرد فنکار

قومی کرکٹرز نے پی سی بی لیول 2 کوچنگ کورس کو مفید قرار دے دیا

 لاہور: پی سی بی کے لیول 2 کوچنگ کورس میں شریک قومی کرکٹرز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے 4 روزہ کوچنگ کورس کو بہت مفید قرار دیا ہے۔

پی سی بی کے لیول 2 کوچنگ کورس میں سابق کپتان مصباح الحق، سعید اجمل، باسط علی،عمر گل، سلمان بٹ، احمد شہزاد، عبدالرحمان، اعزاز چیمہ، ہمایوں فرحت، بلال آصف، احسان عادل، قیصر عباس، عمید آصف، ذوالفقار بابر اور عدنان اکمل نے شرکت کی۔

سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کورسز سے ہمیں دوسروں کو سکھانے کے لیے بہت سی نئی باتوں کا علم ہواہے، کھیلنا اور کوچنگ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں،انسان خود تو سمجھ سکتاہے کہ کیا غلط ہورہا ہے لیکن سب سے اہم ٹاسک یہ ہوتا ہے کہ دوسروں کو اس چیز کو کیسے سمجھایا جائے۔ کوشش ہوگی کہ اس کورس سے جو کچھ سیکھا اس کو بروے کار لاکر کوچنگ میں بھی کچھ کرسکوں۔

سلمان بٹ نے کہا کہ ایک بہت ہی اچھا تجربہ ہے، اب احساس ہواہے کہ کوچزہمیں سکھانے کے لیے کتنی محنت کرتےہیں، کوچنگ آسان جاب نہیں، خود تو کرکٹ کھیل لی، اب دوسرے کو سکھانا ہے کہ کرکٹ کیسے بہتر طریقے سے کھیلی جاتی ہے۔

باسط علی کا موقف تھا کہ کوچنگ کورسز کی بہت اہمیت ہے، کورسز میں شرکت سے بہت سی نئی باتوں کا پتہ چلتا ہے۔سیکھنے او رسیکھانے کا عمل زندگی کے ساتھ چلتا رہتا ہے۔

سعید اجمل نے اعتراف کیا کہ کوچنگ کی جو تکنیک یہاں سکھائی جارہی ہیں، ان کا پہلے سے بالکل علم نہیں تھا، یہ ایک نئی فیلڈ ہے جس میں آگے چل کر بہت کچھ سیکھنا پڑے گا۔

احمد شہزاد کی رائے میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میں ایسے کورسز عام ہیں، پاکستان میں ایسے کورسز کی تعداد کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور کرکٹرز کو یہ آگاہی دینا بھی ہوگی کہ ان کورسز کا حصہ بننا کیوں مفید ہے۔

عمر گل نے کہا کہ اب ہم کچھ حد تک اس قابل ہوگئے ہیں کہ دوسرے کھلاڑیوں کویہ سکھا سکتے ہیں کہ ان کے کھیل میں کیا خامی ہے اور اسے کیسے دور کیا جاسکتا ہے۔

عدنان اکمل کےمطابق کرکٹ کیرئر کے ساتھ کوچنگ کورس کا تجربہ بہت زبردست رہا۔ ایسے کوچنگ کورس سے کھلاڑیوں کو اپنی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

The post قومی کرکٹرز نے پی سی بی لیول 2 کوچنگ کورس کو مفید قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VYqq6i

شوہر نے منانے کے جتن ناکام ہونے پر روٹھی بیوی کو قتل کردیا

جڑانوالا: نواحی گاؤں میں شوہر نے روٹھی بیوی کو منانے کی کوششیں ناکام ہونے پر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جڑانوالہ کے تھانہ روڈالہ کی حدود میں واقع گاؤں چک نمبر 383 گ ب میں نوبہار نامی شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی روٹھی بیوی انصر بی بی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انصر بی بی اپنے شوہر سے ناراض ہوکر والدین کے گھر آگئی تھی۔ نوبہار نے سسرال آکر انصر بی بی کو منانے کی کوشش کی، ناکامی پر اس نے مشتعل ہوکر سسرال میں ہی فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

The post شوہر نے منانے کے جتن ناکام ہونے پر روٹھی بیوی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30RZwkc

تحریک انصاف کا قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

پشاور: تحریک انصاف نے قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

حکمران جماعت تحریک انصاف نے قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے جبکہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں کے لیے انتخابات 2 جولائی کو ہونے جارہے ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پی کے 100 باجوڑ سے انور زیب، پی کے 101 باجوڑ سے اجمل خان، پی کے 102 باجوڑ سے حیمد الرحمان ، پی کے 103 مہمند سے رحم شاہ، پی کے 104 سے محمد اسرار، پی کے 105 خیبر سے شاہد حسین، پی کے 106خیبر سے امیر محمد خان اور پی کے 107 خیبر سے محمد زبیر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے کرم سے 108 شاہد خان، پی کے 109 کرم سے سید اقبال، پی کے 110 اورکزئی سے حنیف حسین ، پی کے 111 شمالی وزیرستان سے محمد اقبال، پی کے 112 جنوبی وزیرستان سے اورنگزیب، پی کے 113 جنوبی وزیرستان سے افسر خان جب کہ پی کے 114 جنوبی وزیرستان نصیر اللہ اور پی کے 115 ایف آر سے عبدالرحمان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

The post تحریک انصاف کا قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2KasnKM

پانی سے نمک ’پکڑنے‘ والا مؤثرترین سالماتی پنجرہ

انڈیانا: امریکی ماہرین نے ایک ایسا طاقتور مالیکیول (سالمہ) بنایا ہے جو کھارے پانی سے نمک کھینچ نکالتا ہے اور کرہِ ارض پر سمندری پانی کی بڑی مقدار کو قابلِ نوش بناسکتا ہے۔

کلورائیڈ کشید کرنے والا یہ سالمہ پوٹاشیئم کلورائیڈ، کیلشیئم کلورائیڈ اور عام نمک سوڈیم کلورائیڈ میں سے بھی کلورائیڈ نکال باہر کرتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں میٹھے پانی میں بھی نمکیات جمع ہوکر اسے ناقابلِ استعمال بنارہے ہیں اور صرف امریکہ میں ہی ہرسال 272 میٹرک ٹن نمکیات میٹھے پانی میں گھل کر اسے کڑوا بنارہےہیں۔ نمک ربا سالمہ نائٹروجن، کاربن اور ہائیڈروجن پر مشتمل ہے جسے تھری تھری ڈی شکل دی گئ ہے اور اس کی افادیت اربوں گنا بڑھ چکی ہے۔ اس کیفیت میں یہ ایک پنجرےکی طرح کام کرتے ہوئے نمک کے ذرات  کو قابو کرتا ہے۔

اپنی نوعیت کے اس انوکھے مالیکیول میں کلورائیڈ پیوست ہوکر کاربن ہائیڈروجن بونڈ بناتا ہے۔ اس میں ٹرائیزول قسم کے سالمات کی شکل کو استعمال کیا گیا جس کے تحت ایک سخت قسم کا پنجرہ بن جاتا ہے جو کلورائیڈ آئن کو جکڑلیتا ہے کیونکہ اس کی خالی جگہہ ویکیوم کی طرح کام کرتی ہے۔

کلورائیڈ کو قابو کرنے کے بعد بھی مالیکیول اپنی شکل برقرار رکھتا ہے اور اس کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگا ہے۔ اس ڈیزائن کردہ سالمے سے اب کھارے پانی کو باآسانی میٹھا بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سالمہ تجربہ گاہ میں بنایا گیا ہے اور ابھی اس کی کئی لحاظ سے آزمائش باقی ہے۔ اس کے بعد ہی اگلے مرحلےمیں کوئی واٹر فلٹر بنانا ممکن ہوگا۔

The post پانی سے نمک ’پکڑنے‘ والا مؤثرترین سالماتی پنجرہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30PFZRr

تاریخ کےخطرناک ترین وائرسوں کا شکار، بے کار لیپ ٹاپ، قیمت 12 لاکھ روپے

چین: آج کے دور میں ہر شے بِک جاتی ہے اور اب ایک چینی فنکار کی جانب سے تیار کردہ 2008 کا ایسا لیپ ٹاپ 12 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا  جو تاریخ کے چھ خوفناک اور طاقتور ترین کمپیوٹر وائرسوں سے تباہ ہوا تھا۔

انتشار کی یکسوئی یا The Persistence of Chaos نامی یہ لیپ ٹاپ 2008 کی سام سنگ کمپنی نے سے تعلق رکھتا ہے اور اس میں ونڈوز ایکس پی نصب ہے ۔ یہ دنیا کے مشہور ترین وائرس سے متاثر ہوا جن میں آئی لو یو، مائی ڈوم، سو بِگ، وانا کرائے، ڈارک ٹیکیولا اور بلیک انرجی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آن لائن پھیلنے والے یہ تمام وائرس دنیا کے لیے شدید تباہ کن وائرس ثابت ہوئے اور اس وقت 95 ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان بھی ہوا۔ اسی مناسبت سےسائبرسیکیورٹی کے ماہرین انہیں تباہ کن کمپیوٹروائرس قرار دیا ہے۔

تاہم کسی ایسے لیپ ٹاپ کو کون خریدنا چاہےگا جو چھ خطرناک ترین وائرسوں سے آلودہ ہوچکا ہو۔ دوسری جانب کیا یہ تمام خطرناک وائرس کسی حادثے کی صورت میں دوبارہ خارج ہوکر دنیا میں مزید نقصان کی وجہ نہیں بن سکتے؟ یہی وجہ ہے کی میل ویئرزمرےکے یہ وائرس بہت تیزی سے پوری دنیا میں پھیل سکتے ہیں۔

لیکن اسے فروخت کرنے والے فنکار کہتے ہیں کہ یہ مکمل طور پر ایئرگیپ ہے۔ سام سنگ این سی 10 لیپ ٹاپ کسی طرح بھی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوسکتا۔

آج اس لیپ ٹاپ کی بولی کا آخری روز ہے اور خریدنے والے کو ایک لمبے چوڑے فارم پر دستخط کرنا ہوں گے کہ وہ اس وائرس سے کسی اور کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔

The post تاریخ کےخطرناک ترین وائرسوں کا شکار، بے کار لیپ ٹاپ، قیمت 12 لاکھ روپے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Waob4J

باڈی بلڈنگ کے اسٹیرائیڈز مردوں کی افزائشِ نسل کو متاثر کرسکتے ہیں

رہوڈ آئی لینڈ: باڈی بلڈنگ کلبوں اور جمنازیم میں پٹھے بڑھانے اور چربی گھلانے کے لیے سپلیمنٹ اور اسٹیرائیڈز عام استعمال ہوتے ہیں اور اب ان کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ مردوں میں افزائشِ نسل میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف شیفلڈ کے ماہر پروفیسر ایلن پیکی نے اس کیفیت کو موسمین پیکی پیراڈوکس کا نام دیا ہے۔ اس سے قبل ماہرین خبردار کرچکے ہیں کہ گنج پن دورکرنےوالی بعض دوائیں بھی نامردی کی وجہ بن سکتی ہیں اور لامحالہ باپ بننے میں رکاوٹ ڈال سکتی ہیں۔

دوسری جانب براؤن یونیورسٹی کے پروفیسر جیمز موسمین نے کہا ہے کہ ان کے پاس بہت بڑی تعداد میں تن ساز حضرات آرہے ہیں جو اب تک اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔ خاصی تحقیق کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کی افزائشِ نسل نہ ہونے اور اینابولِک اسٹیرائیڈ کے درمیان ایک گہرا تعلق ہے۔

واضح رہے کہ اینابولک اینڈروجینک اسٹیرائیڈز (اے اے ایس) مردانہ جنسی ہارمون کی ہی ایک مصنوعی تالیف شدہ صورت ہیں جو پٹھوں اور عضلات کو تقویت دیتے ہیں۔ باڈی بلڈر اسٹیرائیڈز کو ٹیکوں اور سپلیمنٹ دونوں کی شکل میں استعمال کرتے ہیں۔ جسم میں داخل ہوتے ہی یہ خلوی (سیلولر) سطح پر جاکر پروٹین بناتے ہیں۔

اسٹیرائیڈز دماغ میں موجود پچوٹری غدےکو دھوکا دیتے ہیں کہ مرد کے خصیئے (ٹیسٹس) بھرپور کام کررہے ہیں اور اس کے ردِ عمل میں غدہ دو ہارمون روک دیتا ہے جو ایف ایس ایچ اور ایل ایچ کہلاتے ہیں۔ دھیرے دھیرے یہ عمل مستقل ہوجاتا ہے اور اسٹیرائیڈ استعمال کرنے والوں میں مادہ منویہ (اسپرم) بننا بند ہوجاتا ہے۔

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ یہ کیفیت ایسے مردوں میں زیادہ دیکھی گئی ہے جو مستقل اسٹیرائیڈز استعمال کرتے ہیں اور ایسے لوگ ہمیشہ کے لیے بھی اولاد سے محروم ہوسکتےہیں۔

اب تمام ماہرین نے زور دے کر کہا ہے کہ جمنازیم اور کلبوں میں اسٹیرائیڈز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے جو ایک تباہ کن صورتحال پیدا کررہی ہے۔

The post باڈی بلڈنگ کے اسٹیرائیڈز مردوں کی افزائشِ نسل کو متاثر کرسکتے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XgbTUY

ثریا بی بی؛ قبائلی علاقوں کی تاریخ میں اقلیتی نشست پر پہلی خاتون امیدوار

پشاور: قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی نشست پر خاتون امیدوار ثریا بی بی سامنے آئی ہیں جنہیں جمیعت علماء اسلام نے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کے لیے اقلیت کی ایک نشست مختص کی گئی ہے اور جے یو آئی نے اس نشست پر خاتون امیدوار ثریا بی بی کو میدان میں اتارا ہے۔ ثریا بی بی کا تعلق خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل سے ہے، 45 سالہ ثریا نے گھر گرہستی میں زندگی گزاری ہے لیکن اپنے حلقے کی خواتین کے مسائل کو دیکھتے ہوئے انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے ہونے والے الیکشن کو بہتر موقع سمجھتے ہوئے انہوں نے جے یو آئی کو خواتین کی مخصوص نشست پر ٹکٹ کے لیے درخواست دی جو منظور کرلی گئی اور انہیں خواتین کی مخصوص نشست پر ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

ثریا بی بی نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ان کو نمائندگی کا موقع ملا تو وہ لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گی۔ ڈگری کالج نہ ہونے کی وجہ سے لڑکیوں کو باہر تعلیم کے لیے جانا پڑتا ہے، اسی طرح ان کی کوشش ہوگی کہ لڑکیوں کو سلائی کڑھائی اور دیگر فنی تعلیم دی جاسکے۔ علاقے میں دستکاری سینٹر کا قیام ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ ملازمتوں میں خواتین کے کوٹے پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا اس حوالے سے وہ اسمبلی میں آواز اٹھائیں گی۔

2 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں خواتین کی 4 مخصوص نشستوں پر بھی 8 امیدوار سامنے ہیں۔ قبائلی اضلاع میں 16 نشستوں کے لیے 11 لاکھ تیس ہزار 529 خواتین حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

The post ثریا بی بی؛ قبائلی علاقوں کی تاریخ میں اقلیتی نشست پر پہلی خاتون امیدوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30TeYwC

Tuesday, May 28, 2019

کسی کو کہنے کا حق نہیں کہ میں اداکار ہوں تو اچھا مسلمان نہیں ہوسکتا، احسن خان

کراچی: پاکستانی اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ابھی تو اسلام کے بارے میں بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔

اداکار احسن خان دیگر شوبز ستاروں کی طرح رواں سال نجی ٹی وی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں۔ تاہم شوبز سے وابستہ افراد کا رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کا موضوع ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پرزیر بحث رہا ہے اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اداکاروں کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی نہیں کرنی چاہئے۔

اسی حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران احسن خان نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے اپنے دل کی باتیں کہیں۔ انہوں نےہاد کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح رمضان ٹرانسمیشن کے بعد انہیں احساس ہوا کہ انہیں اسلام کے بارے میں ابھی مزید سیکھنا باقی ہے۔

احسن خان نے واضح کرتے ہوئے  کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں اسکالر بننے کی اداکاری کررہاہوں، بلکہ میں اسکالرز اورناظرین کے درمیان ایک پُل کاکام کرتا ہوں اور اسکالرز سے ایسے سوالات کرتا ہوں جس میں لوگوں کی دلچسپی ہوتی ہے۔

کئی لوگوں کی جانب سے شوبزفنکاروں پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے پر تنقید کرنے کے حوالے سے احسن خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ میں ایک اداکار ہوں اسلیے اچھا مسلمان نہیں ہوں، لیکن کسی کو بھی میرا احتساب کرنے کا کوئی حق نہیں، میں ایسے لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہیں یہ  سوچنےکا حق کس نے دیا کہ میں کیسا مسلمان ہوں۔ احسن نے کہا ہمیں لوگوں کی ذہنیت تبدیل کرنے کی اور زندگی کے ہرمعاملے میں لوگوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

The post کسی کو کہنے کا حق نہیں کہ میں اداکار ہوں تو اچھا مسلمان نہیں ہوسکتا، احسن خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XaaFuv

چینی نائب صدرکا لاہورمیں قیام کے دوران تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ

 لاہور: چینی نائب صدروانگ کیشانگ نے لاہورمیں قیام کے دوران تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔

چینی نائب صدروانگ کیشانگ نے لاہورمیں قیام کے دوران تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدلخبیر آزاد ، سیکرٹری اوقاف ذوالفقاراحمد گھن کے ہمراہ چینی نائب صدر کا استقبال کیا۔

ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد محمد علی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ چوہدری عبدالغفور نے چینی نائب صدر کو بادشاہی مسجد کی تاریخ، اس کے فن تعمیر کی بابت بریفنگ دی جبکہ خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے ہمراہ بادشاہی مسجد کی اہمیت، یہاں سے بین المذاہب ہم آہنگی کی بابت جاری کام بارے چینی نائب صدرکو آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے چینی نائب صدرکومحکمہ اوقاف کی جانب سے بادشاہی مسجد کی دیکھ بھال یہاں سےمذہبی و سماجی فلاح کے لئے جاری تعلیمات کی بابت آگاہی دی۔

چینی نائب صدرنے بادشاہی مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اورفن تعمیر کو خوب سراہا۔ اس موقع پرصوبائی وزیراوقاف نے کہا پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے، سازشی عناصرکبھی تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتے چینی نائب صدر کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

سیکورٹی حکام نے اوقاف کے تعینات غیر ضروری اور اضافی سٹاف کو نائب صدر کی آمد سے قبل مسجد سے رخصت کر دیا، مسجد سے رخصت کئے گئے سٹاف کو ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد کے دفتر میں پابند کر کے باہر سیکورٹی اہلکار کھڑا کر دیا گیا۔

The post چینی نائب صدرکا لاہورمیں قیام کے دوران تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Ez3qVy

پی سی بی کا سزا یافتہ شرجیل خان کو کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار

 لاہور: پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ معاملے میں سزا یافتہ شرجیل خان کو سزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

شرجیل خان کو پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ڈھائی سال کی پابندی عائد کی گئی تھی، یہ سزا رواں برس اگست میں ختم ہونے جارہی ہے، کرکٹر سزا ختم ہونے سے پہلے خود کو کرکٹ کے لیے تیار کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ذرائع کے مطابق جارح مزاج بائیں ہاتھ کے بلے باز نے پی سی بی حکام کو درخواست کی تھی کہ انہیں پابندی ختم ہونے سے پہلے کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت دی جائے تاہم پی سی بی نے اسے مسترد کردیا ہے۔

پی سی بی حکام کا موقف ہے کہ شرجیل خان نے بحالی پروگرام میں شرکت کے لیے وضع کردہ قواعد کو فالو نہیں کیا، جس کے تحت مکمل جرم کا اعتراف کرنا ضروری ہے، شرجیل خان نے صرف رپورٹ نہ کرنے کا اعتراف کیا ہے، انہوں نے فکسنگ کے تحقیقاتی عمل میں بھی تعاون نہیں کیا۔ کھلے عام جرم کا اعتراف کرنے کے ساتھ معافی مانگنا بھی لازمی فعل ہے۔ کرکٹر کو فکسنگ سے بچنے کے لیے پیغامات میں حصہ لینا بھی ضروری تھا تاہم شرجیل خان نے ان میں کسی چیز کو پورا نہیں کیا۔

2017 کو پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن میں اسپاٹ فکسنگ کرنے کے جرم میں اوپنر کو پانچ سال کی سزاسنائی گئی تھی، جس میں اڑھائی برس کی معطلی شامل تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اوپنر کو پی سی بی اینٹی کرپشن قوانین کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا۔

The post پی سی بی کا سزا یافتہ شرجیل خان کو کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QuGoE7

عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری، 29 مئی سے بکنگ کا آغاز

 لاہور: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر اعلان کردہ 5 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت بکنگ کا آغاز 29 مئی سے ہوگا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت پہلی اسپیشل ٹرین 2 جون کو کراچی سٹی اسٹیشن سے صبح 10:45 پر پشاور روانہ ہو گی، دوسری عید اسپیشل ٹرین بھی 2 جون کو کوئٹہ سے صبح 11:30 پرراولپنڈی روانہ ہو گی۔ تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون صبح 11 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ ہوگی۔ چوتھی اسپیشل ٹرین 4 جون کو صبح 8 بجے راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ ہو گی جب کہ پانچویں اسپیشل ٹرین 4 جون کولاہور سے شام 6 بجے کراچی کینٹ روانہ ہو گی۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نےمسافروں کے لئے اسپیشل عیدی کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے تحت عید کے روز سفر کرنے والے مسافروں کو تمام ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔

 

The post عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری، 29 مئی سے بکنگ کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VTl3Fr

نیب کی احتساب عدالت سے شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی اپیل

 لاہور: نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل اور رمضان شوگر مل کیسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت سے شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی اپیل کردی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل اور رمضان شوگر مل کیسز کی سماعت کی، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شہباز شریف پیش نہیں ہوئے۔

عدالت کے استفسار پر شہباز شریف کے وکیل عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف 11 جون کو وطن واپس آجائیں گے۔ نیب نے شہباز شریف کی حاضری معافی سے متعلق جواب جمع کروا دیا، نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کے تمام میڈیکل ٹیسٹ پاکستان میں ہوسکتے ہیں، شہباز شریف کا علاج بھی پاکستان میں ممکن ہے، شہباز شریف کھلے عام لندن کی سڑکوں میں گھوم رہے ہیں اور یہاں علاج کا بہانہ بنا کر حاضری معافی کی درخواستیں دی جا رہی ہیں، عدالت فوری شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرے اور ملزم کے ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔

The post نیب کی احتساب عدالت سے شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VSPhbM

راولپنڈی میں گھر کے گٹر سے انسانی ہڈیاں برآمد

 راولپنڈی: ڈھوک حسو میں واقع گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی ڈھانچہ کی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو میں واقع گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی کھوپڑی اور ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے انسانی کھوپڑی اور ہڈیوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک وارث خانے کا رہائشی ہے جب کہ گھر میں ایک ہی کرایہ دار 7 سال سے مقیم ہے۔ ہڈیاں مرد یا کسی خاتون کی ہیں اس کا حتمی تعین نہیں ہوسکا۔ بازو کی ایک ہڈی میں کڑا ملنے پر قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ باقیات کسی خاتون کی ہوسکتی ہیں۔ ڈھانچے کو شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اس کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے سائنسی خطوط پر تفتیش کی جائے گی۔

The post راولپنڈی میں گھر کے گٹر سے انسانی ہڈیاں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Mg1Azc

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny