Monday, January 22, 2018

کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی، رجب طیب اردگان

 انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ہمارے جنگی طیاروں نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور اب وہاں بری فوج بھی کارروائی کررہی ہے۔ ہم ان کا پیچھا جاری رکھیں گےاور اس آپریشن کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی، کرد ملیشیا کی حمایت کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس لئے ترکی میں رہنے والےکرد سڑکوں پر احتجاج سے باز رہیں۔

دوسری جانب ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی سے ملحقہ شام کے علاقے عفرین میں کارروائی کا مقصد کرد جنگجوؤں کا انخلا اور شام کے اندر 30 کلو میٹر گہرا ’محفوظ زون‘ قائم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے دو روز قبل کرد ملیشیا کے خلاف کارروائی کے لیے اپنی فوج شام میں داخل کی تھی تاہم بین الاقوامی طاقتیں اس کی شدید مخالفت کررہی ہیں۔

The post کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی، رجب طیب اردگان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DW3soQ

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny