سرگودھا: نواحی چک 135 جنوبی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا میں نواحی چک 135 جنوبی کے قریب ایس ایچ او شاہ نکڈر اہلکاروں کے ہمراہ ناکہ بندی کر کے چیکنگ کر رہے تھے۔ پولیس نے مشکوک افراد کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ دیا۔ ملزمان کو چیک کرنے کے لیے پولیس اہلکار آگے بڑھے تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔
The post سرگودھا میں پولیس مقابلے میں اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DZg9St
No comments:
Post a Comment