Friday, January 19, 2018

فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی؛ دہشتگردوں کا ریڈیو ٹاور تباہ

پشاور: دعوہ توئی کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن پروپیگنڈا پھیلانے والے ایف ایم ریڈیو ٹاور کو تباہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کے قریب نصب عمر ایف ایم ریڈیوٹاور تباہ کردیا ہے، دعوہ توئی کے قریب نصب ٹاور کے ذریعے ملک دشمن پروپیگنڈا کیا جارہا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے ٹاور تباہ کرکے ملک دشمن عناصر کی نشریات بند کردی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بالعموم اور خیبرایجنسی بشمول شمالی وزیرستان میں بالخصوص دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے۔

The post فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی؛ دہشتگردوں کا ریڈیو ٹاور تباہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Dk4Kcd

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny