لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقی کے سفرمیں روڑے اٹکانے والوں کوعوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی اورمخالفین نے عوام کی ترقی کی مخالفت کی، ترقی کے سفرمیں روڑے اٹکانے والوں کو عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا، جنوبی پنجاب کی ترقی مجھے بے حد عزیز ہے، جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جب کہ یہاں سے پسماندگی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین تر جیح ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ’خادم پنجاب اجالا پروگرام‘ کے تحت جنوبی پنجاب کے ہزاروں اسکول شمسی توانائی کے ذریعے روشن کئے جا رہے ہیں، پسماندہ علاقوں میں لڑکیوں کو تعلیم کے حصول کیلئے پیش آنے والی مشکلات کوختم کرنے کیلئے ’’زیورتعلیم‘‘ پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، دانش اسکولوں میں غریب ترین خاندانوں کے بچوں کو قیام و طعام اورتعلیم کی سہولتیں مفت دی جا رہی ہیں۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ 6 موبائل ہیلتھ یونٹس پہلے ہی جنوبی پنجاب کے دوردرازعلاقوں میں عوام کومعیاری طبی سہولتوں کی فراہمی میں اہم کردارادا کررہے ہیں، مزید 16 موبائل ہیلتھ یونٹس جنوبی پنجاب کے اضلاع میں عوام کوصحت کی سہولتیں فراہم کریں گے اوران موبائل ہیلتھ یونٹس سے جنوبی پنجاب کے عوام کو معیاری طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
The post جنوبی پنجاب کی ترقی مجھے بے حدعزیز ہے، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2qNQhUc
No comments:
Post a Comment