Saturday, January 20, 2018

ہالینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر اور نیا سفارتی محاذ

گزشتہ دنوں ہالینڈ کے وزیر خارجہ حلبے زیلسترا سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف عالمی امور سمیت دنیا میں بڑھتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زیر بحث آئیں. ڈچ وزیر خارجہ نے کہا کے دنیا انسانی حقوق کی صورت حال کے حوالے سے آگے کے بجائے پیچھے کی طرف جا رہی ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایک عالمی مسئلہ ہے اور یورپ سمیت دنیا کے تمام خطوں میں یہ مسئلہ کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے اور عالمی برادری کو مل کر اس سلسلے میں کام کرنے کی ضرورت ہے.

1

میں نے ڈچ وزیر خارجہ کی توجہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف مبذول کروانا چاہی تو انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر بات کرنے سے گریز کیا. ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور دلتوں کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ اقلیتوں کو نہ صرف ملک دشمن سمجھا جاتا ہے بلکہ گاۓ کا گوشت کھانے یا اس کی تجارت کا شک ہونے پر کسی بھی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے. صرف جولائی دو ہزار سترہ کے مہینے میں ہندوستان کے زیر تسلط کشمیر میں نوے مظاہرین کو ہلاک اور سینکڑوں کو زخمی کیا گیا. انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں پابندیوں کا شکار ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کھلی چھٹی ہے. ان تمام حقائق کے باوجود ہندوستان نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعوے دار ہے بلکہ دنیا کے سامنے اپنے چہرے کو خوبصورتی سے پیش کرنے میں بھی کامیاب ہے. میرے لئے یہ بات حیران کن تھی کہ ڈچ وزیر خارجہ بھارتی مظالم پر بات کرنے کے بجائے پاکستان کے بارے میں انتہائی باخبر تھے اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی چھوٹی چھوٹی تنظیموں سے نہ صرف واقف تھے بلکہ اقلیتوں کی صورت حال پر انہوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا کیوں کہ بھارتی لابی نہ صرف ہندوستان کا مثبت امیج بنائے ہوئے ہے بلکہ پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی. دوسری طرف پاکستان کے لئے لابنگ کرنے والی کوئی بھی تنظیم ہالینڈ میں موجود نہیں. انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس اور او-پی-سی-ڈبلیو کی دی ہیگ میں موجودگی اور یوروپی یونین کا ایک اہم رکن ہونے کی وجہ سے ہالینڈ میں سفارتی سرگرمیاں خاصی ا ہمیت کی حامل ہیں.

گزشتہ دن ہالینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر شجاعت علی راٹھور نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں. سفیر پاکستان نے اس موقع پر ہالینڈ اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ڈچ سرمایاکاروں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کے عزم اظہار کیا.

2

پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سفارتی سطح پر پہلے سے زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے. سفیر پاکستان کو تجارتی اور سیاسی میدان کے علاوہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر قائم کرنے پر بھی کام کرنا ہو گا۔

3

امریکہ کے ساتھ حالیہ کشیدہ تعلقات اور پاکستان کے خلاف جارحانہ بھارتی لابنگ کے تناظر میں پاکستان کو سفارتی محاذ پر اپنی حکمت عملی نئے سرے سے ترتیب دے کر جارحانہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے. پاکستان کا اصلی چہرہ دنیا کو دکھانے کے لئے یورپ کے پالیسی ساز اداروں میں بھر پور لابنگ کرنا ہو گی. کشمیر کے مسئلے کو بھی موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنا ہو گا. اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے کا بھی جواب دینا ہو گا. پاکستانی کمیونٹی کو بھی اپنی روش بدلنا ہو گی. محض پاکستانیوں کو اکھٹا کر کے کلچرل پروگرامز کرنے کے بجائے یورپی عوام اور اداروں تک اپنی آواز پہنچا نے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروۓ کار لانا ہوں گے. دشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کروانے کے لئے اقوام عالم کے سامنے اپنا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنا ہو گا. یورپی سرمایاکاروں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کے لئےپاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس مقصد کے لئے یونیورسٹیز دیگر پالیسی ساز اداروں میں سیمینارز اور مباحثے کروانے ہوں گے تاکہ یوروپی اقوام تک اپنی بات پہنچائی جا سکے. محض پاکستانیوں کے سامنے بھارتی مظالم کی مذمت کرنے اور چالیس پچاس لوگوں کے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے باہر وقتاً فوقتاً مظاہرہ کرنے سے بات نہیں بنے گی۔ اس مقصد کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے. ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نوجوان اور تعلیم یافتہ طبقے کو بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا.

The post ہالینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر اور نیا سفارتی محاذ appeared first on دنیا اردو بلاگ.



from دنیا اردو بلاگ http://ift.tt/2DvITC0

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny