اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے شکوہ کیا ہے کہ ہر عدالت میں ان کے خلاف ہی مقدمے چل رہے ہیں۔
نیب ریفرنسز میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پیش ہوئے۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ آج کل تو ہر جگہ میرا کیس ہی چل رہا ہے، نیب کورٹ ہو، ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ، ہر عدالت میں نواز شریف کے خلاف ہی مقدمہ چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نااہلی مدت کیس، عدم پیشی پر نواز شریف کو دوبارہ نوٹس جاری
سابق وزیر اعظم نے صحافیوں سے کہا کہ میرے خلاف ہر عدالت میں مقدمے چلنے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے اسے ڈھونڈنے کی کوشش کریں، بلکہ سب جانتے ہیں کہ یہ مقدمات کیوں چل رہے ہیں، وجہ سب کے سامنے ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آج نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کے کیس کی بھی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے انہیں دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔
The post ہر عدالت میں میرے خلاف ہی مقدمے چل رہے ہیں، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EnJiVc
No comments:
Post a Comment