Saturday, January 20, 2018

بے نظیرقتل کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت ضبط

بے نظیر قتل کیس میں نامزد اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہونے والی گزشتہ سماعت میں عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف کے ضامنوں نذیراحمد اور ممتاز حسین کو آخری مہلت دی تھی کہ وہ اشتہاری ملزم کی جائیداد کی تفصیلات پیش کریں ورنہ ضامنوں کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی زرِ ضمانت ضبط کرلی جائے گی جب کہ عدالت نے ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بے نظیر قتل کیس میں اشتہاری پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بے نظیرقتل کیس میں نامزد اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اشتہاری ملزم پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق معاملے کا ازسرِ نو جائزہ لیا اور ملمز کی املاک کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت کے 10 ، 10 لاکھ روپے کی رقم ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے اشتہاری ہونے کے بعد یہ رقم بحق سرکاری ضبط کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت ضبط ہونے کا امکان

The post بے نظیرقتل کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DT1PbM

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny