اسلام آباد: بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے قومی ایئر لائن کی شارجہ جانے والی پرواز پی کے 233 کے مسافر کے قبضے سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی مارکیٹ کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت کینیڈی برائن کے نام سے ہوئی ہے اور وہ لاہور کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضے سے 908 گرام سفید ہیروئن، 513 گرام براؤن ہیروئن اور 214 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ جو اس نے انتہائی مہارت سے جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔
The post اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GrX4qo
No comments:
Post a Comment