Friday, February 9, 2018

برطانوی پارلیمنٹ کے 20 فیصد ملازمین جنسی ہراسانی کا شکار، رپورٹ

لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں کام کرنے والے ہر پانچ میں سے ایک فرد کو گزشتہ برس جنسی ہراسانی اور غیر انسانی سلوک  کا نشانہ بنایا گیا۔

جمعرات کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں کام کرنے والے ہر پانچ میں سے ایک فرد کو گزشتہ برس کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا یا اسے غیر مناسب سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ اس رپورٹ میں اس طرح کے رویوں سے بچنے کے لیے شکایات جمع کرانے کا ایک نیا نظام لانے کے ساتھ ادارے کے کلچر میں بنیادی تبدیلیاں لانےاور اس جرم میں ملوث افراد کے لیے سزا کی سفارش کی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکی ڈاکٹر 265 لڑکیوں سے زیادتی کا مجرم قرار

ہاؤس آف کامن کی سربراہ اینڈریا لیڈسم کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ آج کا دن برطانوی پارلیمنٹ اور سیاست کے لیے بہت اہم ہے۔ جنسی ہراسانی سے متعلق نیا نظام اور قانون لانے کی وجہ سے ہماری پارلیمنٹ دنیا بھر کی بہترین پارلیمنٹ بن جائے گی جو اپنے ملازمین کے ساتھ کام کرنے کے دوران انہیں عزت بھی دیتے ہیں۔

برطانوی پارلیمان کی طرف سے تیار کرائی گئی اس رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے 20 فیصد افراد نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایت کی اور ایسی شکایات کرنے والی خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں دو گنا تھی۔

The post برطانوی پارلیمنٹ کے 20 فیصد ملازمین جنسی ہراسانی کا شکار، رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2C7OZUd

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny