کوئٹہ: فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کرتے ہوئے 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی نے انٹیلی جنس اطلاعات پر صوبہ بلوچستان کے علاقوں بلیدہ، گشکور، تراٹھا اور پشین میں کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورس نے بڑی تعداد میں راکٹ، سب مشین گنز، اسنائپر رائفلز، لیپ ٹاپ اور جی پی ایس ڈیوائسز برآمد کرلیں۔
The post ایف سی بلوچستان کا آپریشن، 20 مشتبہ دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CblEbT
No comments:
Post a Comment