وہاڑی: اسکول ٹیچر نے مقدس پیشے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وہاڑی میں اسکول ٹیچر اور اس کے ساتھیوں کی قید سے بھاگ کر لڑکی تھانہ ٹھینگی پہنچ گئی۔ فرزانہ نے الزام لگایا کہ اسکول ٹیچر محمد یعقوب اور اس کے ساتھیوں نے مجھے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر قید رکھا ہوا تھا۔ ملزمان 15 روز تک کمرہ میں قید رکھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جبکہ انکار پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، موقع ملتے ہی ملزمان کے چنگل سے بھاگ کر تھانہ پہنچی۔
پولیس نے بتایا کہ فرزانہ رات گئے ننگے پاؤں تھانے پہنچی تو اس کی حالت انتہائی خراب تھی، فوری طور پر اس کے والدین کو تھانہ بلایا گیا جن کے سامنے فرزانہ نے بیان دیا۔
مغویہ کے والد مشتاق نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری اسکول رب راکھا کے ٹیچر محمد یعقوب نے 11 فروری کو ساتھیوں کے ہمراہ فرزانہ کو گھر سے اغواء کیا، اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پولیس نے فرزانہ کے والد کی مدعیت میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ لڑکی کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد میڈیکل کرایا جائے گا۔
The post وہاڑی میں لڑکی سے اسکول ٹیچر اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EVYCaY
No comments:
Post a Comment