Thursday, February 8, 2018

عمران خان کے انکار پر شاہ رخ خان کا دل ٹوٹ گیا

ممبئی: بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے پوری دنیا میں کروڑوں مداح ہیں لیکن خود شاہ رخ خان سابق پاکستانی کرکٹر اور سیاستدان عمران خان کے پرستار ہیں تاہم ایک موقع پر عمران خان نے شاہ رخ خان کا دل توڑ کر انہیں مایوس کردیا تھا۔

بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار شاہ رخ خان کے کروڑوں چاہنے والے پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں جو اپنے پسندیدہ اسٹار کا ایک آٹوگراف لینے کے لیے گھنٹوں قطار لگائے کھڑے رہتے ہیں۔ لیکن کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے کنگ خان اپنے وقت کے بہترین کھلاڑی اور پاکستان کے پرکشش سیاستدان عمران خان کے مداح ہیں اور ان کا ایک آٹوگراف لینے کے لیے شاہ رخ خان کو کسی عام انسان کی طرح انتظار کرنا پڑا تھا، لیکن پھر بھی انہیں آٹوگراف نہیں بلکہ ڈانٹ سننے کو ملی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی پاکستانی مداحوں سے اپیل

شاہ رخ خان کاحال ہی میں دیا گیا ایک انٹرویو بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے اپنی محبت اور پسندیدگی کا اظہارکیا ہے اور ماضی کا ایک قصہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار انہیں عمران خان کا آٹوگراف لینے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا تھا۔ انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ عمران خان کرکٹ سیریز کے لیے بھارت آئے ہوئے تھے اور دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا، میں بھی وہیں موجود تھا اور انتظار کررہا تھا کہ عمران خان فارغ ہوں اورمیں ان سے آٹوگراف لے سکوں۔ اس وقت عمران خان زیادہ اسکور نہ کرنے وجہ سے آؤٹ ہوگئے تھے اور شاید  اسی وجہ سے تھوڑی پریشانی کا شکار تھے جب میں ان سے آٹوگراف لینے گیا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا اور آٹوگراف دئیے بغیر چلے گئے جس کی وجہ سے میں مایوس ہوگیا۔

عمران خان کے ساتھ پہلی ملاقات کا تجربہ زیادہ خوشگوار نہ ہونے کے باوجود شاہ رخ خان عمران خان کو بے حد پسند کرتے ہیں اور آج بھی خود کو ان کا بہت بڑا مداح قرار دیتے ہیں۔

The post عمران خان کے انکار پر شاہ رخ خان کا دل ٹوٹ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2C3SMCg

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny