Friday, February 9, 2018

چین پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر رضامند

بیجنگ: چین نے پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اورچین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے دوئم پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط ہونے کی توقع ہے، ایف ٹی اے ٹو کے تحت مذاکرات کا نواں دور چین میں ہوا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: آسیان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کرنے اور پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر راضی ہو گیا۔ اس کے علاوہ چین نے الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے پر بھی رضامندی ظاہرکردی ہے جس کے نتیجے میں انڈر انوائسنگ کے امکانات کم ہو جائیں گے۔

The post چین پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر رضامند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ER8C6h

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny