لاہور: سپریم کورٹ نے جاتی امرا اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر سے سیکیورٹی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیکیورٹی بیریئرز لگا کر راستے بند کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی جس کے دوران آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے رکاوٹوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
چیف جسٹس نے ہوم سیکرٹری سے استفسار کیا کہ یہ رکاوٹیں کھڑی کیوں کی گئیں ہیں؟۔ سیکرٹری نے جواب دیا کہ جن لوگوں کو دھمکیاں مل رہی تھیں صرف ان کی حفاظت کے لیے یہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ کو نہیں پتا مجھے بھی دھمکیاں مل رہی ہیں؟۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی جان کو خطرہ ہے تو گھر بدل لیں عوام کو پریشان نہ کریں، سپریم کورٹ
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے نواز شریف کے گھر جاتی امرا، تحریک منہاج القران کے مرکز، ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر، حافظ سعید کی رہائش گاہ اور جامعہ قادسیہ کے سامنے سے رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے گھر کے سامنے سے بھی رکاوٹیں فوری ہٹائی جائیں اور سیکیورٹی کے لیے وزیر اعلی کے گھر پر ماہر نشانے باز بٹھا دیں۔ تاہم چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرز اور ڈی جی رینجرز کے گھر کے باہر کھڑی رکاوٹوں کو بعد میں دیکھیں گے۔
The post جاتی امرا اور وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے سامنے سے سیکیورٹی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2so4OGY
No comments:
Post a Comment