Thursday, March 29, 2018

ماہرہ خان کا ملالہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو تقریباً ساڑھے 5 سال بعد وطن آمد پر  خوش آمدید کہا ہے۔

سوات کی گل مکئی کی ساڑھے 5 سال بعد وطن واپسی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے وہیں اداکارہ ماہرہ خان نے ملالہ کو پاکستان واپسی پر نہایت خوش گوار انداز میں خوش آمدید کہا ہے۔ ماہرہ خان نے ملالہ کی آمد پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں چھوٹی بچی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا’’بے بی گرل ملالہ، گھر میں خوش آمدید‘‘۔

ملالہ کی آمد پر ماہرہ خان کے ساتھ پاکستان کی دیگر شخصیات نے بھی اپنا ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ملالہ کو ڈھیر سارے پیار اور دعاؤں سے نوازا۔

واضح رہے کہ آج سے تقریباً ساڑھے پانچ سال قبل ملالہ یوسف زئی پر طالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بچ گئی تھیں بعد ازاں وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔

 

The post ماہرہ خان کا ملالہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GEuHbu

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny