Saturday, March 3, 2018

عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا حساب دینا ہوگا، چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ  حکومت کو عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو اپنی تشہیر کے لئے استعمال کرنے کی اجازت کس نے دی، ان پیسوں کا حساب دینا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر صوبائی حکومتوں کی تشہیری مہم کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے ٹی وی چینلز اور اخبارات میں حکومتی تشہیری مہم سے متعلق مکمل رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہارِ برہمی کیا اور استفسار کیا کہ کہاں ہے آپ کا وزیرِ اعلیٰ؟ کہاں ہے آپ کا چیف سیکرٹری؟

اس خبرکوبھی پڑھیں: سرکاری خزانہ سے ذاتی وپارٹی تشہیری مہم سپریم کور ٹ میں چیلنج

چیف جسٹس کے حکم پر چیف سیکرٹری عدالت کے روبرو پیش ہوئے، چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو اپنی تشہیر کے لئے استعمال کرنے کی اجازت کس نے دی؟ آپ کو یہ بتانا ہوگا کہ کس کے کہنے پر کس کس چینل کو کتنے اشتہارات دیئے گئے۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری اطلاعات کو حکم دیا کہ ابھی جائیں اور فائلیں کھولیں اور رپورٹ بنا کر لائیں، ایسا نہ ہو کہ آپ لوگ اب ہڑتال پر چلے جائیں، عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا حساب دینا ہوگا۔

The post عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا حساب دینا ہوگا، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F8lhFa

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny