کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کی غیر متوقع لہر نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
کراچی میں گزشتہ ہفتے سے جاری گرمی کی لہر برقرار ہے اور ہواؤں کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے، شدید گرمی اور سمندری ہواؤں کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے، دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، گرمی کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا۔ شہری صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک غیر ضروی طور پر باہر نہ نکلیں اور پانی سمیت فرحت بخش مشروبات کا استعمال بڑھا دیں۔
The post کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، شہری بے حال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GiVzuc
No comments:
Post a Comment