Saturday, March 31, 2018

مسلمانوں کے خلاف جھوٹی خبر شائع کرنے والا بھارتی صحافی گرفتار

کرناٹاکا: بھارت میں پولیس نے مسلمانوں کے خلاف مذہبی جذبات اکسانے کے لیے جعلی خبر جاری کرنے پر ویب سائٹ کے مُدیر کو حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق بھارتی صحافی مہیش وکرم نے اپنی ویب سائیٹ پر ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں جین مذہب کے راہب پر قاتلانہ حملہ کا الزام مسلمانوں پر لگایا گیا تھا۔ خبر شائع ہونے کے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ جین مذہب کے راہب دراصل روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوئے تھے لیکن صحافی نے حادثے کو مسلمانوں کے جتھے کی جانب سے قاتلانہ حملے کا رنگ دے دیا۔

بھارتی صحافی نے 18 مارچ  کو نا صرف یہ کہ جھوٹ پر مبنی رپورٹ اپنی ویب سائیٹ پر شائع کی بلکہ اس خبر کو ٹوئٹ بھی کیا جس کے بعد خبر آگ کی طرح پورے بھارت میں پھیل گئی اور بالخصوص ریاست کرناٹکا میں مسلم کش فسادات کا خدشہ پھیل گیا تھا۔ سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تحقیقات کی تو مہیش وِکرم کی خبر جھوٹی نکلی جس پر انہیں جعلی اور حساس خبر شائع کرنے کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے مہیش وکرم کی ویب سایٹ ’پوسٹ کارڈ نیوز‘ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی کے حق میں خبریں شائع کی جاتی ہیں اور بالخصوص مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔  ٹوئٹر پر مہیش وکرم کے 78 ہزار فالورز ہیں جن میں نریندرا مودی بھی شامل ہیں تاہم گرفتاری کے بعد پولیس نے جعلی خبر کو ان کی ویب سایٹ اور ٹوئٹر اکاؤنٹ سے حذف کروادیا ہے۔

 

 

The post مسلمانوں کے خلاف جھوٹی خبر شائع کرنے والا بھارتی صحافی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GoZs4Y

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny