Wednesday, April 4, 2018

خسرے نے بہن بھائیوں سمیت4 بچوں کی جان لے لی

جام صاحب / ڈگری: زیریں سندھ میں خسرے کی وبا نے شدت اختیار کر لی اور بہن بھائی سمیت 4 بچے دم توڑ گئے۔

جام صاحب اور نواح کو خسرے نے بری طرح لپیٹ میں لے لیا۔ موذی مرض میں مبتلاگاؤں لال بخش سیٹھار دیہہ سات اکرو میں 2 بہن بھائی ڈیڑھ سالہ شاہدہ اور 3 سالہ میر حسن سیٹھار جاں بحق ہو گئے جبکہ قریبی دیہات صادق سیٹھار، محمد سیٹھار اور شیر سیٹھار سمیت دیگر کے 15 سے زائد بچے خسرے کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

ڈگری سے نامہ نگار کے مطابق خسرے کی وبا شدت اختیارکرگئی ۔ موذی مرض کا شکار 2 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد بچے مرض میں مبتلا ہیں۔

ہلاک شدگان میں نواحی گاؤں تاج محمد پی پی کے ڈیڑھ سالہ وکرم اور3 سالہ  بھگوان داس شامل ہیں ۔

 

The post خسرے نے بہن بھائیوں سمیت4 بچوں کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EiNeEZ

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny