Wednesday, April 4, 2018

نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کا طریقہ طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل

کراچی: صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کراچی سمیت پورے صوبے کے نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی سندھ ہائی کورٹ کے احکام کی تشریح کرتے ہوئے عدالتی ہدایت جاری ہونے کے ایک ماہ بعدتشکیل دی گئی ہے جو 45 روز میں اپنا کام مکمل کرکے سفارشات سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن کے حوالے کرے گی تاہم قائم کی گئی۔

کمیٹی میں والدین کے نمائندوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے اور اس کے برعکس  بااثر نجی اسکولوں کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ ہیڈ آف کریکولم سمیت کچھ غیرمتعلقہ اراکین کوکمیٹی کاحصہ بنایا گیا ہے جس سے کمیٹی غیرمتوازی ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ فیسوں میں اضافے کے سلسلے میں سامنے آنے والی سفارشات میں والدین کی آرا شامل نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن اقبال درانی کا کہنا ہے کہ والدین کی سفارشات وہ خود سنیں گے اورٹی اوآررمز آف ریفرنس) طے ہونے کے بعد آئندہ اجلاس میں والدین کوبھی بلایاجائے گا۔

یادرہے کہ 5مارچ 2017 کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حکومت سندھ کونجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کا مکینزم 90 روز میں طے کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے ضمن میں 4اپریل کی شام سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن اقبال درانی کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ ’’سندھ پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز(ریگولیشن ؍کنٹرول) رولز 2005‘‘ میں ترمیم اور نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کو ’’ریشنلائز‘‘ اور ’’ریگولیٹ‘‘ کرنے کے ضمن میں افسران اور دیگراراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

کمیٹی کا چیئرمین ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزسندھ ڈاکٹرمنسوب صدیقی کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگراراکین میں ڈپٹی سیکریٹری (اکیڈمک اینڈ ٹریننگ) اسکول ایجوکیشن احسان اللہ لغاری، رجسٹرار ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزسندھ رفعیہ جاوید،ہیڈ آف کریکولم ڈاکٹرفوزیہ خان، المرتضیٰ اسکول کے ٹرسٹی جمیل یوسف، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی امینہ سید، ڈاکٹر اکبر یزدانی، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے ریجنل ڈائریکٹر عاصم یعقوب، سٹی اسکول سسٹم کی ریجنل ڈائریکٹر عظمیٰ مختار، ناصرا اسکول سسٹم کے امیر فینسی، چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن سندھ خالد شاہ اورچیئرمین آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن شرف الزماں شامل ہیں جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں ٹی او آرز (ٹرمز آف ریفرنس) کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاگیاہے کہ کمیٹی کا کام سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے 5 مارچ کوجاری کیے گئے۔

احکامات پرعملدرآمد شامل کرنا، ’’سندھ پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن ؍کنٹرول) رولز 2005‘‘ میں ترمیم اور نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کو ’’ریشنلائز‘‘ اور ’’ریگولیٹ‘‘ کرنے کے سلسلے میں آئینی ترمیم ڈرافٹ کرنا شامل ہے فیسوں میں اضافے کے لیے مناسب طریقہ کار اپنایا جائے اور اسکولوں کی جانب سے اس حوالے سے صاف صاف واضح اطلاع دی جائے فیسوں میں اضافے کے لیے والدین؍ سرپرست کومناسب وقت دیاجائے اور اگر ان کی جانب سے کوئی اعتراض یا تجویز سامنے آتی ہے تواس پر غورضروری ہو گا۔

مزیدبراں اس ضمن میں مزید کہا گیا ہے کہ 2001کے آرڈیننس کے تحت کام کرنے والے اسکولوں کی تعدادبہت زیادہ جبکہ محکمہ کی انتظامی صلاحیت محدودہے لہذااس سلسلے میں آنے والی درخواستوں پر غور اور فیصلے کے لیے وقت درکارہوگاکیونکہ درخواستوں کی تعدادزیادہ اورپہلے سے موجود درخواستیں ان کے علاوہ ہوں گی۔

ادھر ’’ایکسپریس‘‘ کے رابطہ کرنے پر سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن اقبال درانی کاکہنا تھا کہ والدین فیسوں میں اضافے کے براہ راست متاثرین ہیں لہذا وہ والدین کو بلائیں گے اور ان کی سفارشات خود سنیں گے جبکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد آئندہ اجلاسوں میں والدین کو بھی مدعوکرکے ان کی رائے لی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی محض سفارشات پیش کرے گی تاہم محکمہ خود مختارہے یہ ضروری نہیں کہ فیسوں میں اضافے کا مکینزم طے کرنے کے لیے کوئی حتمی فیصلہ اس کمیٹی کی سفارشات پر مشتمل ہو۔

 

The post نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کا طریقہ طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EhZs0I

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny