Monday, April 9, 2018

نیب ریفرنسز کی سماعت؛ نوازشریف کے وکیل اور نیب پراسکیوٹر میں تلخ کلامی

 اسلام آباد: احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت جاری ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں موجود ہیں۔ سماعت کے موقع پر استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر خواجہ حارث کی جرح جاری ہے جب کہ اس موقع پر نیب پراسکیوٹر اور خواجہ حارث کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث گواہ سے غیر ضروری سوالات پوچھ رہے ہیں، ملازمت سے متعلق ملزم نواز شریف تسلیم کرچکے ہے، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ کیا آپ ملازمت کی دستاویز ماننے سے انکار کرتے ہیں، آپ کہیں کہ ملزم نے ملازمت نہیں کی لہذا خواجہ حارث غیر ضروری سوالات سے اجتناب کریں اور اگر وکیل صفائی کے پاس کوئی سوال نہیں تو جرح ختم کردیں۔ 

The post نیب ریفرنسز کی سماعت؛ نوازشریف کے وکیل اور نیب پراسکیوٹر میں تلخ کلامی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uVSUFr

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny