Monday, April 9, 2018

پاکستانی قوم اور سرخ بتی

پاکستانی قوم کا شمار ایسی قوم کی نسبت سے کیا جاتا ہے جو بہت جلد جذباتی ہو جاتی ہے۔ اس قوم کو جہاں اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے وہاں پر یہ قوم اپنے جذبات میں اس قدر آگے نکل جاتی ہے کچھ سوچنے سمجھنے کی طاقت سے محروم ہو جاتی ہے۔ جب جذبات ٹھنڈے ہوتے ہیں اور عقل کام کرنا شروع کرتی ہے تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

ہم اپنے ملک میں چوہدری، گجر، شیخ، بٹ، آرائیں کہلوانا توپسند کرتے ہیں مگر جب کسی ایسے نام نہاد تہذیب یافتہ، مہذب ملک میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں پر یہ سب کچھ بھول کر صرف ایک بات یاد رکھتے ہیں اور وہ بات ہے اس ملک کی شناخت۔ یہ لوگ اس ملک میں جا کر اپنے آپ کو فخریہ طور پر امریکی کہلوانا پسند کرتے ہیں اور گرین کارڈ حاصل کرنا اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی تصور کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیراعظم جناب شاہد خاقان عباسی ایک نجی دورے پر امریکہ تشریف لے گئے۔ امریکہ میں جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر ملک کے وزیراعظم کی جامع تلاشی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ کس طرح اور کن کٹھن مراحل سے گزر کر ان کو اپنی سیکیورٹی کلیئرنس کروانی پڑی۔ جب پاکستان میں اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا “میں گزشتہ چالیس برس سے امریکہ جا رہا ہوں اور اس میں کوئی معیوب بات نہیں۔ میں اس اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ہم جس ملک میں بھی جائیں، ہمیں وہاں کے قوانین پر لازمی عمل کرنا چاہئیے”۔

جبکہ دوسری جانب اسلام آباد میں ایک امریکی ڈپلومیٹ کی گاڑی سے ایک معصوم پاکستانی اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ اس ڈپلومیٹ نےجان بوجھ کر سرخ بتی کو نظر انداز کیا، اشارہ توڑا، ایک معصوم شخص کی جان لی اور اپنی جان بچانے کے لیے استثناء کی چھتری کے نیچے پناہ لی۔

DaMQyT8W0AAr2hG

میرا سوال وزیراعظم پاکستان سے ہے، اگر ہمیں ہر ملک کے قاعدے قانون کی پاسداری کرنی چاہیے تو پھرکیا امریکی سفارتکار پاکستان کے قانون اور آئین سے بالاتر ہیں؟

میں بحیثیت پاکستانی یہ سوال کرتا ہوں کہ کیا ہم پاکستان میں ایک اور ریمنڈ ڈیوس پیدا کر رہے ہیں؟

کل کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا ایک ٹویٹ سامنے آیا:

یہ ملک 22 کروڑ لوگوں کی ایک ایسی پناہ گاہ ہے جہاں 1947ء کے بعد لوگوں نے اس بات پر خدا کا شکر ادا کیا کہ ان کو ایک آزاد اور محفوظ ملک ملا جو کسی بھی طور خدا کی نعمت سے کم نہیں۔ یہ 22 کروڑ لوگ اس ملک کو اپنی ماں سمجھتے ہیں مگر گزشتہ چند برسوں سے ہمارے ملک میں ایک عجیب روش نے جنم لے لیا جو کوئی جہاں سے بھی آئے ماں کی آغوش سے ایک بچے کو چھینے، اس کی گود خون سے لال کر ے اور پھر انسانوں کے بنائے کسی نام نہاد قانون اور استثناء حاصل کرکے یہ بات ثابت کرے کہ وہ قانون اور آئین سے بالاتر ہے۔

ہم ایسے کسی قانون کو نہیں مانتے اور جس قانون کو مانتے ہیں وہ قانون اور ضابطے خدا تعالیٰ اور اس کے آخری نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کے بنائے ہوئے ہیں جس میں قتل کرنے والے کی سزا موت ہے, سفارتی استثنیٰ نہیں۔ اور اگر سرخ بتی پر گاڑی کو روکنا مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے تو میری درخواست ان تمام اداروں سے ہے, خدارا پاکستان پر اور اس کی عوام پر رحم کریں اور پاکستانی قوم کو اس سرخ بتی سے نجات دلوائیں۔

The post پاکستانی قوم اور سرخ بتی appeared first on دنیا اردو بلاگ.



from دنیا اردو بلاگ https://ift.tt/2Jwl7Gm

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny