Tuesday, April 10, 2018

قید خانے کا ایئرکنڈیشن خراب، شدید گرمی میں راؤ انوار کی طبیعت خراب ہوگئی

کراچی: نقیب اللہ سمیت 4افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی طبعیت اس وقت ناساز ہوگئی جب ان کے قید خانے کا ایئر کنڈیشن خراب ہو گیا۔

ہائی پروفائل کیس نقیب اللہ سمیت 4افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی طبعیت اس وقت ناساز ہوگئی جب ان کے قید خانے کا اسپلٹ ( ایئر کنڈیشن ) خراب ہو گیا اس موقع پر موجود سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی ،تحقیقات کرنے والی تفتیشی ٹیم نے ہنگامی بنیاد پر مذکورہ مسئلے کو حل کردیا۔

ملیر ڈسٹرکٹ کے اہم ذمہ دار پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایاکہ ہائی پروفائل کیس نقیب اللہ محسود سمیت 4افراد کے قتل میں گرفتاری دینے والے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی اچانک طبعیت ناساز ہوگئی، ملزم راؤ انوار کے قید خانے کا اسپلٹ ( ائیر کنڈیشن ) خراب ہوگیا تھا گرمی اور حبس کے باعث ملزم کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

The post قید خانے کا ایئرکنڈیشن خراب، شدید گرمی میں راؤ انوار کی طبیعت خراب ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qj2MUZ

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny