Wednesday, June 13, 2018

نگراں وزیراعظم نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں اور ان کا نام  ای سی ایل میں شامل ہے۔ زلفی بخاری دو روز قبل عمران خان کے ہمراہ نور خان ایئر بیس سے عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے تھے لیکن ایف آئی اے حکام نےزلفی بخاری کو روک دیا تھا۔

وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے مبینہ دباؤ پر زلفی بخاری کو سفر کی اجازت دے دی تھی۔ معاملہ میڈیا میں آنے پر نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے وزارت داخلہ سے زلفی بخاری کے سعودی عرب جانےکی رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، زلفی بخاری کو ان کا نام ای سی ایل میں ہونے سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ وہ ایئرپورٹ نہ آئیں، زلفی بخاری کو سفر سے روکنے پر ایف آئی اے حکام پر دباؤڈالاگیا، ایف آئی اے حکام کو زلفی بخاری سے وطن واپسی کا بیان حلفی لینے کا کہا گیا، ایف آئی اے حکام کے انکار پر وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا، وزارت داخلہ نے انہیں چھ دن کیلئے سعودی عرب جانے کی تحریری اجازت دی۔

The post نگراں وزیراعظم نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر رپورٹ طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JLlrDR

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny