Wednesday, June 13, 2018

عمران خان کا ٹکٹوں کی تقسیم پر اطمینان کا اظہار

مدینہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عرب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کیاہےجس میں انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مطمئن ہوں، 90 فیصد ٹکٹ متنازعہ نہیں ہیں جو10 فیصد متنازعہ ہیں ان کو دیکھ رہے ہیں دوروز بعد متنازعہ ٹکٹوں کو ریویو کیاجارہا ہے۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہئیے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف نے تبدیلی لانی ہے تووہ اقتدارمیں لے کر آئے گی، اقتدار میں تب آئیں گے جب ہم اچھے امیدوار لائیں گے۔

عمران خان نے کہا چوہدری افتخار نے 2013 میں(ن)لیگ کو جتوایا، آر اوز کو کنٹرول کرکے دھاندلی کروائی گی، میرے خلاف جو بھی کیاجارہا ہے اس کے پیچھے (ن)لیگ ہے۔

حال ہی میں سامنے آنے والے اسیکنڈلز کے حوالے سے پوچھے جانےوالے سوال پر عمران خان نے کہا تحریک انصاف کو کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان ان دنوں اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

The post عمران خان کا ٹکٹوں کی تقسیم پر اطمینان کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2y5XFhl

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny