پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے حتمی نام کا اعلان نہ کرسکی۔
تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت تو حاصل ہوگئی ہے لیکن وزارت اعلیٰ کے نام کا اعلان نہ ہوسکا، پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے، وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، اسپیکر اسد قیصر، سابق وزیرتعلیم عاطف خان، تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور شاہ فرمان شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاسوں کے باجود کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا، ناموں پر اختلاف کے باعث ڈھائی ڈھائی سال کے لیے وزیراعلیٰ لانے کی بھی تجویز دی گئی ہے وزیراعلیٰ کی مشاورت کے لیے آخری راؤنڈ آج ہونے کا امکان ہے۔
The post تخت پشاور کس کا؟ پی ٹی آئی قیادت وزیراعلیٰ کیلیے حتمی نام کا اعلان نہ کرسکی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KbnzB8
No comments:
Post a Comment