Saturday, July 7, 2018

واٹر کمیشن نے فوڈ فیکٹریوں کیلیے سیپٹک ٹینک لازمی قرار دیدیا

کراچی: پانی، صحت اور صفائی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ ہائی کورٹ میں قائم کیے گئے کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم 10 سے زائد کھانے پینے کی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں کو متنبہ کیا ہے کہ فیکٹریوں کے لیے سیپٹک ٹینک لازمی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں کمیشن کی کارروائی جسٹس (ر) امیر  ہانی مسلم کی سربراہی میںہوئی ، سیپا کی متنازع رپورٹ کے معاملے پر رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ مسلم محمدی انٹرپرائزز کی فیکٹری میں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور فیکٹری میں سیپٹک ٹینک موجود نہیں۔

مسلم محمدی انٹر پرائزز کی جانب سے سیپا رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا گیا، فیکٹری کے انتظامی افسران کا کہنا تھا کہ ہم نے سیپا کی ٹیم کو فیکٹری کا دورہ کرایا ہے اور فیکٹری میں ایک نہیں2 سیپٹک ٹینک لگے ہوئے ہیں جس کے بعد کمیشن سربراہ نے ماہر کیمسٹ ڈاکٹر مرتضیٰ کو انسپکشن کی ہدایت کرتے ہوئے 3 روز میں فیکٹری کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کریں۔

کمیشن سربراہ نے سیکریٹری ماحولیات سے استفسار کیا کہ سیپا کی کون سی ٹیم نے مسلم محمدی انٹر پرائزز فیکٹری کا دورہ کیا، سیکریٹری ماحولیات نے بتایا کہ فیلڈ سپروائزر شعیب قریشی، فیصل ملک اور دیگر افسران نے دورہ کیا، کمیشن سربراہ نے سیپا کی ٹیم کو روسٹرم پر بلاتے ہوئے کہا کہ اگر سیپا کی رپورٹ غلط ثابت ہوئی تو ٹیم کو گھر بھیج دوں گا۔

کمیشن میں سی فوڈ اور فش ہاربرکا کام کرنے والے سرمایہ کار بھی پیش ہوئے، سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی بھی اپنی کمپنی اخلاق انٹرپرائزز کی جانب سے پیش ہوئے تو کمیشن نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کی کمپنی کی انتظامیہ نے سیپا کو انسپکشن کرنے سے منع کیا تھا جس پر علی رضا کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں میں اپنی انتظامیہ سے معلوم کروں گا۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ آپ معلوم کر کے پیش ہوتے سیپا کے افسران کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کی فیکٹری سیپا انتظامیہ سے تعاون نہیں کر رہی، علی رضا کا کہنا تھا کہ ہماری فیکٹری میں سیپٹک ٹینک موجود ہے جس کی ریگولر انسپکشن ہوتی ہے۔

کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیپٹک ٹینک نصب ہے تو اچھی بات ہے ورنہ 2 ماہ میں لگادیں، کمیشن نے حکم دیا کہ جس فیکٹری میں سیپٹک ٹینک نصب نہیں ہوگا تو اسے سیل کر دیا جائے گا کمیشن نے آئندہ کارروائی 9 جولائی تک ملتوی کردی۔

 

The post واٹر کمیشن نے فوڈ فیکٹریوں کیلیے سیپٹک ٹینک لازمی قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KUUXgE

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny