Tuesday, August 14, 2018

مندی کا تسلسل برقرار، روئی کے بھاؤ 400 روپے گر گئے

کراچی: مقامی کاٹن مارکیٹ میں ہفتہ وارکاروبار کے پہلے دن بھی مندی کا تسلسل برقرار رہا اور پیر کو صرف ایک دن میں فی من روئی قیمت ایک دن میں یک دم 400 روپے گرگئی۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روئی کی فی من قیمت میں مجموعی طور پر 900 روپے کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے فی من روئی کی قیمت گھٹ کر8400 روپے کی سطح پر آگئی۔ روئی کے بیوپاریوں نے قیمتوں آئندہ سیشنز کے دوران مزید کمی کے خدشات کا اظہارکیا ہے۔اسی طرح فی کلوگرام پھٹی کی قیمت میں بھی 200 تا 300 روپے کی کمی سے3500 تا 3800 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ پھٹی کی رسد میں اضافہ اور خصوصی طور پر کاٹن یارن کی مانگ اور بھاؤ میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے ملز نے محتاط رویہ اختیار کرلیا جس کے باعث جنرز میں گھبراہٹ پیدا ہوگئی انہوں نے اونے پونے داموں روئی فروخت کرنا شروع کردی جو مندی کا باعث بنا روئی کے بھاؤ میں نمایاں کمی سے کاٹن مارکیٹ میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی۔

 

The post مندی کا تسلسل برقرار، روئی کے بھاؤ 400 روپے گر گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vHmf4D

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny