Monday, August 20, 2018

بھارت نے مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے۔

حلف برداری کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دفتر خارجہ پہنچے اور ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ خارجہ میں پریس کانفرنس کی اور نئی خارجہ پالیسی کے خدوخال پر روشنی ڈالی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کی سمت درست کی جائے گی، نئی حکومت پاکستان کی عزت اور وقار کو سامنے رکھ کر آگے بڑھے گی، خارجہ پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کریں گے، کچھ قوتیں پاکستان کو تنہائی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرتی آئی ہیں، لیکن ہم ملک کو عالمی تنہائی سے نکالنے کیلیے اقدامات کریں گے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کل خط بھیجا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے، پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں دونوں کو حقائق کو سامنے رکھ کر چلنا ہوگا، بھارت سے تسلسل کے ساتھ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان تنازع ہے جسے مل کر حل کرنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا میں اعتماد کے فقدان کو دور کریں گے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ کریں گے اور ملکی ترجیحات سامنے رکھ کر ان سے بات کروں گا، افغانستان اور پاکستان کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے، کابل کا دورہ کرنا چاہتا ہوں اور افغانستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ کروں گا، افغانستان کیلیے ٹھوس پیغام لے کر جانا چاہتا ہوں۔

 

The post بھارت نے مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MpWL6c

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny