تبدیلی کی ہوا کا پہلا جھونکا پاکستانی کرکٹ کو بہت جلد چھونے جا رہا ہے۔ نو منتخب وزیراعظم عمران خان سے لیجنڈری کرکٹرز اور کرکٹ تھنک ٹینک کی ملاقات کے بعد جو اطلاعات مل رہی ہیں ان کے مطابق پاکستانی کرکٹ کے سٹرکچر میں بنیادی تبدیلیاں یقینی ہیں۔
پہلے مرحلے میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے سٹرکچر میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں کی جائیں گی۔
(1)فرسٹ کلاس کرکٹ سے ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں ختم کر دی جائیں گی۔ ڈیپارٹمنٹس اب ریجنز کے سپانسرز کا کردار ادا کریں گے۔
(2)ریجنز کی تعداد بھی 16 سے کم کر کے 8 کر دی جائے گی۔ باقی آٹھ ریجنز بڑے آٹھ ریجنز میں ضم کر دئے جائیں گے ۔
(3)فرسٹ کلاس کرکٹرز کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا.
(4) اسکول اور کلب کرکٹ دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔ سکول کرکٹ کو تعلیمی بورڈز جبکہ کلب کرکٹ کو ریجنز سپانسر اور مینیج کریں گے۔
یہ ساری تبدیلیاں 3 مقاصد کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
پہلا۔۔۔عوامی سطح پر کرکٹ کے جنون اور ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز میں شایقین کی شرکت میں اضافہ کیا جا سکے کیونکہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے ساتھ لوگوں کے جذبات اس طرح سے منسلک نہیں ہو سکتے جیسے ریجنز کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ریجنل مقابلوں میں عوامی جوش اور شرکت زیادہ ہوتی ہے۔ پی ایس ایل اس کی ایک بڑی مثال ہے۔
دوسرا۔۔۔کرکٹ کے ٹیلنٹ کو گراس روٹ لیول پر پروموٹ کرنا جو کہ صرف کلب اور سکول کرکٹ سے ہی ممکن ہے۔
تیسرا۔۔۔ٹاپ کرکٹ کی کوالٹی بہتر کرنا کیونکہ 16 ٹیموں کی بجائے 8 ٹیموں میں صرف ٹاپ کرکٹرز کی شمولیت کی وجہ سے زیادہ کوالٹی کرکٹ کھیلی جائے گی۔ جس کا بین الاقوامی کرکٹ سے فرق بہت کم رہ جائے گا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کرکٹرز پر سلیکٹرز زیادہ بہتر طور پر اعتماد کر سکیں گے۔
پی سی بی چیرمین کی تبدیلی بھی یقینی ہے۔ نئے چیرمین کے لئے احسان مانی اور ماجد خان فیورٹ ہیں۔ میرے خیال میں احسان مانی زیادہ بہتر آپشن ہیں کیونکہ ان کو بطور آئی سی سی چیرمین کرکٹ ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ ہے ۔ ویسے بھی ماجد خان کی عمران خان سے رشتہ داری کی وجہ سے ان پر اقربا پروری کا ٹیگ لگ سکتا ہے.
The post پاکستانی کرکٹ میں متوقع تبدیلی appeared first on دنیا اردو بلاگ.
from دنیا اردو بلاگ https://ift.tt/2N4RHjS
No comments:
Post a Comment