Tuesday, August 28, 2018

سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، شاہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہیں سیاست سے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہیں لہٰذا فی الحال ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں سیاست پر بات چیت کی۔ میزبان نے شاہ رخ خان سے کہا کہ ان کے پرستار چاہتے ہیں کہ وہ مستقبل میں سیاست میں قدم رکھیں جس پر شاہ رخ خان نے کہا میں ایک اداکار ہوں اور سیاست کو سمجھتا بھی ہوں لیکن سیاست میں آنے کے لیے میرے پاس زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا سیاست میں آنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ سیاسی امور کے ماہر ہوں، اس کے علاوہ آپ کو خود کو بُھلا کر لوگوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھانا ہوتا ہے تاکہ عام لوگوں کا طرز زندگی بہترہوسکے، لہٰذا مجھے نہیں لگتا کہ میں لوگوں کے لیے اتنا کام کرسکوں گا۔

تاہم شاہ رخ خان نے کہا اگر انہوں نے کبھی مستقبل میں سیاست میں آنے کا سوچا تو وہ اپنا انتخابی نشان اپنا مشہور اسٹائل رکھیں گے جو وہ اکثر فلموں میں کرتے ہیں، انہوں نے اپنے بازو پھیلا کراپنا اسٹائل بھی کرکے دکھایا۔

The post سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، شاہ رخ خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wlupzH

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny