Wednesday, August 15, 2018

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت؛ نواز شریف احتساب عدالت میں پیش

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ میں احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا، احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک کیس کی سماعت کررہے ہیں جب کہ عدالت نے آج تفتیشی افسر محبوب عالم اور سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کو طلب کر رکھا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف سے توہین آمیز سلوک بند کرنے کا مطالبہ

نوازشریف کو اس بار بکتر بند کے بجائے لینڈ کروزر میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت منتقل کیا گیا، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر شہبازشریف، خواجہ آصف، احسن اقبال، راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب بھی احتساب عدالت میں پہنچے۔

گزشتہ سماعت پر نوازشریف کو بکتر بند میں عدالت منتقل کرنے پر شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نواشریف کے ساتھ توہین آمیز رویہ فوری رکوایا جائے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو10 سال قید بامشقت اور80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

The post العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت؛ نواز شریف احتساب عدالت میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OzUL7S

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny