Wednesday, August 15, 2018

قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے خفیہ رائے شماری کا عمل جاری ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں نومنتخب اسمبلی کے لیے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا مرحلہ وار انتخاب کیا جارہا ہے۔ (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا

پہلے مرحلے میں اسپیکر کے لیے رائے شماری کا عمل جاری ہے، اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کے درمیان مقابلہ ہے، ضابطے کے مطابق حروف تہجی کے تحت باری باری ارکان کو نام سے بلایا جارہا ہے۔

رائے شماری کے نتیجے میں منتخب ہونے والے نئے اسپیکر سے سردار ایاز صادق حلف لیں گے جس کے بعد وہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخابی عمل کا اعلان کریں گے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے قاسم سوری اور ایم ایم اے کے مولانا اسعد محمود میں مقابلہ ہوگا۔

 

The post قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vLhN4S

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny