Saturday, September 29, 2018

نیپئر سے بچی کے اغوا کے ڈراپ سین، مجبور ماں نے بچی کو ملزم کے حوالے کیا

 کراچی: نیپیئرکے علاقے لی مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت سے ماں کی گود سے چھینی جانے والی 8 ماہ کی بچی کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا، ماں نے اپنی لخت جگر کو خود ملزم کے حوالے کیا جب کہ پولیس نے ماں کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرکے شیر خوار بچی کو بازیاب کرا لیا۔

نیپیئرتھانے کی حدود لی مارکیٹ کے قریب رہائش پذیر حسین پورہ عمارت کی تیسری منزل کے رہائشی محمد اسماعیل کی اہلیہ انیسہ سے 12 ستمبر کی شام6بجے نامعلوم ملزمہ اس کی گود سے 8 ماہ کی بیٹی فائزہ کو چھین کر فرار ہوگئی تھی واقعے کے بعد سے شہر بھر میں پولیس کی دوڑیں لگ گئی تھیں، شیر خوار بچی کی ماںانیسہ پولیس کو متضاد بیان دے رہی تھی کہ میری بیٹی کو ملزمہ چھین کر لے گئی اورکبھی کہتی اسے جنات اپنے ساتھ لے گئے اور وہ جہاں پر بھی ہے خیریت سے ہے۔ پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے اپنے دفتر میں سی پی ایل سی حکام کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ شیر خوار بچی کے اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے ایس ایس پی سٹی انویسٹی گیشن اکرم ابڑواورایس ایس پی سٹی سمیع اللہ سومروکی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے مغوی بچی کو موچکو کے علاقے یوسف گوٹھ کے مکان میں رکھا ہوا ہے، پولیس پارٹی نے چھاپہ مارکر ملزم عمران کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرا لیا، ملزم نے بتایا کہ بچی کی ماں انیسہ نے 12 ستمبر کو دوپہر میں خود بچی کو اس کے حوالے کیا تھا ، اس کے بعد ماں نے بچی کے اغوا کا ڈرامہ رچایا، بچی کی ماں کو مقدمے میں باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا۔

ملزم عمران سے مزید تفتیش کررہے ہیں کہ بازیاب بچی کی ماں نے اپنے لخت جگر کو اس کے حوالے کیوں کیا تھا اور 16 دن تک کیوں چپ ساد رکھی تھی۔ انیسہ سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہے بازیاب بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا ، ممکنہ طور پر غربت کے باعث بچی کو ملزم کے حوالے کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے فائزہ کے والدین کو جمعرات اور جمعے کے درمیانی شب ان کے گھر سے تھانے بلاکر میاں بیوی سے الگ الگ کمروں میں تفتیش کی گئی تو اصل حقائق معلوم ہوئے۔

The post نیپئر سے بچی کے اغوا کے ڈراپ سین، مجبور ماں نے بچی کو ملزم کے حوالے کیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Om8u5R

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny