بیجنگ: چین کے شہر چونگ کنگ کے ایک کنڈرگارڈن اسکول میں خاتون نے چاقو سے حملہ کرکے 14 بچوں کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے مغربی شہر چونگ کنگ میں شن شی جی کنڈرگارڈن اسکول میں 39 سالہ خاتون نے بچوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 بچے زخمی ہوگئے، واقعہ صبح کے وقت پیش آیا جب تمام بچے اپنی اپنی کلاسوں کی جانب جارہے تھے۔
زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا جن میں 2 بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسکول میں موجود سیکیورٹی اور اسٹاف نے حملہ آور خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات میں حملہ آور خاتون کا صرف خاندانی نام پتہ چلا جو لیو ہے جب کہ خاتون نے حملہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
واضح رہے چین میں کنڈرگارڈن اسکول میں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی متعدد واقعات میں درجنوں بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔
The post چین کے کنڈرگارڈن اسکول میں خاتون کا چاقو سے حملہ، 14 بچے زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RhFeLs
No comments:
Post a Comment