Thursday, October 11, 2018

گرمی کی لہر میں کمی آگئی، شہر کا موسم متوازن ہوگیا

 کراچی: شہر میں گرمی کی لہر میں کمی آگئی جس کی وجہ سے موسم متوازن ہوگیا۔

گزشتہ روز گرمی کا پارہ 36.5 ڈگری رہا تاہم آج (جمعرات) کوموسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں گزشتہ 5 روز سے جاری گرمی کی لہر میں جزوی کمی کے باوجود تھرپاکر پر ہوا کے کم دبائو کے اثرات زائل نہیں ہوسکے ہیں۔

گزشتہ روز سمندری ہوائوں کی رفتار کم رہی تاہم جنوب مغربی سمت کی سمندری ہوائیں مکمل طورپر بند نہیں ہوئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو درجہ حرارت 3 ڈگری کم ہوگیا دن کے وقت حدت کم رہی۔

The post گرمی کی لہر میں کمی آگئی، شہر کا موسم متوازن ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IPLHtM

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny