Thursday, October 11, 2018

ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی ٹیم مینجمنٹ اختلافات کاشکار

لاہور: ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی قومی ٹیم مینجمنٹ اختلافات کا شکار ہو گئی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے دونوں اسسٹنٹ کوچز محمد ثقلین اور ریحان بٹ کی آپس میں ٹھن گئی۔ معاملہ سنگینی اختیار کرنے کے بعد اب  ٹیم کے ساتھ بینچ پر بطور کوچ کون بیٹھے گا، اس کا فیصلہ ہاکی فیڈریشن کے صدر کریں گے۔

قومی ٹیم کے2 روزہ ٹرائلز کا آغاز آج سے کراچی میں ہو رہا ہے تاہم  کیمپ کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے ساتھ جڑے مسائل نے سراٹھانا شروع کردیا ہے، فارن  کوچ راولینٹ اولٹمینز کے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خیرباد کہنے کے ساتھ خالی ہونے والے کوچ کے عہدہ کے حصول کے لئے اسسٹنٹ کوچز اولمپئین محمد ثقلین اور اولمپئین ریحان بٹ میں سرد جنگ شروع ہوگئی ہے، جہاں ایک طرف پاکستان ہاکی ٹیم کی ٹریننگ اور کوچنگ میں محمد ثقلین پیش پیش نظر آتے ہیں وہاں سابق اولیمپئن  ریحان بٹ بھی میدان میں اپنی قابلیت کے جوہردکھاتے دکھائی دیتے ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم کی تربیت میں دونوں کوچز کی دلچسپی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اس لئے بھی شدت اختیار کرتی جارہی ہے کہ کوچ کے خالی ہونے والے عہدہ پر براجمان ہوا جاسکے، کوچ کے عہدہ کے حصول کی اس کھینچا تانی کی صورتحال کو اب باآسانی بھانپا جاسکتا ہے۔ اسسٹنٹ کوچز کی جانب سے کوچنگ کے عہدہ کے حصول کی اس دوڑ کا سبب انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا قانون ہے جس کے تحت ہاکی ٹیم کے ساتھ بینچ پر دیگر عملہ کے ساتھ صرف ٹیم کوچ بیٹھ سکتا ہے اسسٹنٹ کوچز کو ٹیم کے ساتھ میچ بینچ پر بیٹھنے نہیں دیا جاتا، یہی وجہ ہے کہ چیمپینز ٹرافی سمیت ایشین گیمز میں دونوں اسسٹنٹ کوچز کو میچ کے دوران ٹیم کے ساتھ بینچ پر بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔

راولینٹ اولٹمینز کے جاتے ہی دونوں کوچز محمد ثقلین اور ریحان بٹ میں اس عہدے کے حصول کے لئے سرد جنگ چھڑ چکی ہے، جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تیزی آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری فیڈریشن نے دونوں کوچز کو چیف کوچ کے عہدہ کے لئے اپنے معاملات خود طے کرنے کی تلقین کی ہے تاہم دونوں کوچز کے درمیان معاملات سلجھنے کی بجائے الجھتے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک کوچ کو ٹیم کے ساتھ فزیو تھراپسٹ اومان لے جانے کی تجویز زیر غور ہے تاہم قومی ٹیم کے ہیڈکوچ محمد ثقلین اور ریحان بٹ میں کون ہو گا، اس کا فیصلہ اب صدر فیڈریشن سیکرٹری کی مشاورت سے آج یا کل تک ہوگا۔

The post ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی ٹیم مینجمنٹ اختلافات کاشکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PtBAgL

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny