Wednesday, October 31, 2018

مصباح الحق پی ایس ایل فور سے آؤٹ

لاہور: اسلام آباد یونائٹیڈ کو دوبار چیمپئن بنانے والے سابق کپتان مصباح الحق پاکستان سپر لیگ میں اس بار بطور بلے باز ایکشن میں نہیں ہوں گے ان کی جگہ نیا کپتان مقرر کیا جائے گا۔

پی ایس ایل فور کے لئے دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ نے کافی حد تک اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، تاہم سابق کپتان مصباح الحق اس بار پی ایس ایل فور میں بطور بلے باز ایکشن میں نہیں ہوں گے ان کی جگہ نیا کپتان مقرر کیا جائے گا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوچ توصیف احمد کی خدمات لینے سے بھی معذرت کرلی ہے۔

سابق کپتان مصباح الحق نے پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں اسلام آباد  یونائٹیڈ کی نمائندگی کی، مصباح کی نمائندگی میں  پی ایس ایل کے دو ایڈیشنز میں فرنچائز نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چوتھے ایڈیشن میں مصباح الحق اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے مصباح الحق اورفرنچائز کے درمیان کوئی اور عہدہ دینے کے لئے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو  فرنچائز مینٹور کی حیثیت سے ساتھ رکھنا چاہتی ہے، مالی معاملات طے ہونے کے بعد عہدے کا اعلان کیا جائے گا۔ چوتھے ایڈیشن میں توصیف احمد بھی کوچنگ اسٹاف میں شامل نہیں ہوں گے۔ سابق آف اسپنر سعید اجمل کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔ فرنچائز توصیف احمد کی خدمات سے دستبردار ہو گئی ہے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

The post مصباح الحق پی ایس ایل فور سے آؤٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DdRLwu

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny