Saturday, October 27, 2018

اقوام متحدہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرتحقیقاتی کمیشن تشکیل دے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی چھان بین کے لئے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے 71 برس مکمل ہونے کے موقع پراپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن جنوبی ایشیا کی تاریخ کا افسوس ناک دن ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے منصفانہ نصب العین کے حصول تک اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنرکی رپورٹ کی ان سفارشات پرفوری عملدرآمد پرزوردیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی چھان بین کے لئے ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کشمیرپربھارتی جارحیت کو71 برس ہوگئے

صدر عارف علوی

صدرڈاکٹرعارف علوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی متعدد قراردادوں میں یہ تسلیم کرچکی ہے کہ کشمیریوں کو شفاف اورغیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کے منصفانہ نصب العین کے لئے ہماری غیرمتزلزل اورمستقل اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کشمیری آج جنت نظیروادی پربھارتی جارحیت اورقبضے کے 71 ویں سال پریوم سیاہ منارہے ہیں۔

The post اقوام متحدہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرتحقیقاتی کمیشن تشکیل دے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2z8jrOV

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny