Wednesday, October 31, 2018

ایرانی وزیرخارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف موجودہ حکومت کے مختصر عرصے میں دوسری بار سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں ایرانی وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد کی اطلاع دی گئی، دورہ پاکستان میں ایرانی وزیرخارجہ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ سیاسی وعسکری امور، علاقائی سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر بات چیت کریں گے جب کہ ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

The post ایرانی وزیرخارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EQRjpx

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny