لاہور: آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 رنز سے ہرادیا۔
قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے وارم اپ میچ کے دوران شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پراویڈنس میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ بسمہ معروف 22، جویریہ ودود 21، ندا ڈار 19، عائشہ ظفر 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
سلمہ خاتون اور خدیجہ نے دو، دو شکار کیے، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناسکی۔ فرقانہ حق 28، رومانہ احمد اور لتا مونڈل نے10 ،10 رنز بنائے، ان کے سوا کسی کو ڈبل فیگر تک رسائی کی مہلت نہ ملی، ثنامیر، بسمہ معروف اور ایمن انور نے دو، دو کو پویلین کی راہ دکھائی۔
The post ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 رنز سے ہرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qz0YHg
No comments:
Post a Comment