پشاور: ڈی پی او چترال نے پولیس اہلکاروں کی 9000 فٹ بلندی پر برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں کرائیں۔
چترال پولیس کے سربراہ محمد فرقان بلال نے آئی جی خیبر پختونخوا کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چترال پولیس کے جوانوں کی خصوصی مشقیں کروائیں۔ یہ مشقیں شغور کے علاقے اوریت گول میں ایک اونچی پہاڑی چوٹی پر کرائی گئیں، جہاں کئی غیر ملکی مختلف پراجیکٹس میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ چوٹی سطح سمندر سے 9000 فٹ بلندی پر واقع ہے۔ شدید موسمی مشکلات کے باوجود چترال پولیس کے جوانان موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ڈی پی او چترال نے مزید کہا کہ اس طرح کی مشقیں کسی بھی ایمرجنسی میں آسانی کا سبب بنتی اور کارآمد ثابت ہوتی ہیں، ہر ایک غیر ملکی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، چترال پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کو ہر طرح کے جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے تاکہ وطن عزیز میں موجود غیر ملکیوں کی احسن طریقے سے حفاظت کی جائے۔
The post چترال پولیس کی برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qvc0vC
No comments:
Post a Comment