Wednesday, November 7, 2018

میری کامیابی سے پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا، ثنامیر  

لاہور: ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ میری کامیابی سے کھیلوں کے میدانوں میں نام کمانے کی خواہشمند خواتین کا عزم مزید جوان ہوا ہے۔

عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمانے والی بولر ثنا میر نے آئی سی سی کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اس کامیابی سے کھیلوں کے میدانوں میں نام کمانے کی خواہشمند خواتین کا عزم مزید جوان ہوا ہے، ان میں ایک امید جاگ اٹھی ہے کہ اگر محنت کی جائے تو کسی بھی کھیل میں عروج حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ثنا میر نے کہا کہ اب بھی پاکستان میں خواتین کے لیے کھیلوں کا کوئی ایونٹ کروانے کے لئے انتظامات کیے جارہے ہوں تو اسپانسرز اور کاروباری ادارے پوچھتے ہیں کہ کیا پاکستانی خواتین اس قابل ہیں کہ کھیلوں کی دنیا میں کیریئر بنا سکیں۔ میرے خیال میں اب یہ بحث ختم ہو جانی چاہیے کہ لڑکیاں کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیں یا نہیں، میرے عالمی نمبر ون بننے سے یہ ثابت ہو گیا کہ محنت اور کوشش سے پاکستان ویمن اسپورٹس میں بھی مقام حاصل کرسکتا ہے۔

The post میری کامیابی سے پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا، ثنامیر   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yTnFuk

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny