شنگھائی: چینی صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ عالم گیریت نے جنگل کے قانون کا خاتمہ کردیا۔
چینی شہر شنگھائی میں بین الاقوامی درآمدی نمائش کی تقریب میں عمران خان سمیت 30 ممالک کے 130 مندوبین نے شرکت کی۔ چین کے صدر نے نمائش میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ ڈیجیٹیل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے، دنیا بھر کے ممالک کو مشترکہ چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے، گلوبلائزیشن نے ’جنگل کے قانون‘ اور ’جو جیتا سب اسی کا‘ والی سوچ کا خاتمہ کردیا ہے ، چینی معیشت تالاب نہیں بلکہ سمندر ہے اور طوفان اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
شی چن پنگ نے کہا کہ چین درآمدات بڑھا کر عالمی برادری سے تعلقات مستحکم کرنا اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی فرق ختم کرنا چاہتا ہے، چین کے دروازے تمام ممالک کیلیے مزید وسیع کریں گے اور سرمایہ کاروں کے لیے چینی مارکیٹیں کھولیں گے۔
چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے جائیں گے، چین آئندہ 15 سال میں 30 کھرب ڈالر کی اشیا درآمد کرے گا، جب کہ 10 کھرب ڈالر کی خدمات بھی درآمد کی جائیں گی۔
The post گلوبلائزیشن نے جنگل کے قانون کا خاتمہ کردیا، چینی صدر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SMc7l1
No comments:
Post a Comment