Monday, December 31, 2018

امریکی شخص کے گیراج سے درجنوں خطرناک سانپ برآمد

ٹیکساس: امریکی شخص نے گھر سے ملحق لان میں اچانک 30 ایسے سانپ دریافت کئے جو انتہائی خطرناک تصور کئے جاتے ہیں۔

ٹیکساس کے ایک شخص کی تیارکردہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر جِھرجِھری طاری ہوجاتا ہے۔ اس ویڈیو میں کُرکُرے (ریٹل) سانپوں کا ایک ڈھیر دیکھا جاسکتا ہے۔

بوبی کووان نامی شخص نے یہ ویڈیو ٹیکساس کے ایک علاقے گورمن میں بنائی ہے۔ ایک کیبن کے چھپر کے نیچے پہلے ایک سانپ رینگتا نظر آیا تو اسے لفٹر کے ذریعے اٹھایا گیا اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے نیچے ایسے تین درجن کے قریب سانپ موجود تھے جو اپنی دم ہلاکر خاص آواز پیدا کرتے ہیں اور اسی بنا پر انہیں ریٹل اسنیک کہا جاتا ہے۔

شمالی اور جنوبی امریکا میں عام پائے جانے والے یہ سانپ بہت زہریلے ہوتے ہیں۔ بوبی پہلے تو یہ دیکھ کر خوفزدہ رہ گئے اور کچھ پریشان بھی ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے اٹھائے ہوئے شیڈ کو دوبارہ اسی جگہ چھوڑ دیا۔ یہ ویڈیو تیس لاکھ سے زائد لوگوں نےدیکھی ہے اور اسے ہزاروں افراد نے شیئر کیا ہے۔

بعض لوگوں نے اس جگہ کو آگ لگانے کی تجویز دی اور کچھ لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آخر وقت تک یہ سانپ ایک دوسری جگہ منتقل کردیئے گئے تھے۔

The post امریکی شخص کے گیراج سے درجنوں خطرناک سانپ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SrFfgL

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny