Tuesday, December 18, 2018

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری

 لاہور: سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے واضح اور غیر مبہم طور پر جے آئی ٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے آگاہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے معاملے پر پنجاب حکومت کے واضح موقف پر درخواست نمٹائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 5 دسمبر کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق خاتون کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکم دیا تھا کہ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی بنائے، اس کی فائنڈنگز کو سامنے لایا جائے اور ٹرائل کا حصہ بنایا جائے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن

17 جون 2014 کو لاہور پولیس نے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا تھا۔ پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

The post سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rGLEJ6

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny