Saturday, December 29, 2018

مالدیپ میں ماحول دوست شمسی جزیرے کا افتتاح

مالدیپ میں ایک جزیرے پر ماحول دوست شمسی ہوٹل قائم کیا گیا ہے جس کی چھت پر شمسی پینل لگائے گئے ہیں اور اندر کی ہر شے کو ماحول دوست بنایا گیا ہے۔

اسے نیویارک کی ایک مشہور آرکیٹیکچر فرم نے تیار کیا ہے اور کیوڈاڈو مالدیپ پرائیوٹ آئی لینڈ کا نام دیا گیا۔ ہوٹل کی اندرونی ساخت اور اشیا کو ہر طرح سے ماحول دوست بنایا گیا ہے جب کہ اس کا ڈیزائن بھی بہت خوبصورت اور دیدہ زیب ہے۔

جزیرے کا اولین مقصد ماحول دوست اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ تفریح گاہ کی چھت پر لگے سولر پینلز کو خاص جیومیٹریائی شکل دی گئی ہے تاکہ وہ دن بھر اچھی طرح دھوپ جمع کرسکیں اور ان کے درمیان درزوں سے قدرتی روشنی بھی اندر داخل ہوتی رہتی ہے تاکہ مصنوعی روشنی پر کم سے کم انحصار کیا جاسکے۔

جزیرے پر 320 کلوواٹ بجلی بنانے والا شمسی نظام موجود ہے جو تین ہیکٹر( قریباً ساڑھے 7 ایکڑ) رقبے پر محیط ریزورٹ کو توانائی فراہم کرتا ہے اور کسی بیرونی ذریعے مثلاً ڈیزل جنریٹر کی ضرورت نہیں رہتی۔ شمسی پینل کی قیمت پانچ سال میں وصول ہوجائے گی۔

کمروں اور گھروں میں استعمال ہونے والا فرنیچر کینیڈا، نیوزی لینڈ اورانڈونیشیا سے ماحول دوست اور پائیدار سند کے ساتھ منگوایا گیا ہے۔ کمروں میں بڑی جسامت کے پلنگ ہیں، کھلا غسل خانہ ہے اور ہاتھوں سے تیار کردہ فرنیچر رکھا ہے۔

علاوہ ازیں سمندری نظارے کا خوبصورت انتظام کیا گیا ہے۔

The post مالدیپ میں ماحول دوست شمسی جزیرے کا افتتاح appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VizUdE

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny