Saturday, December 29, 2018

لاہور میں امدادی کارروائی کے دوران بس کی ٹکر سے ریسکیو ورکر جاں بحق

 لاہور: کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں امدادی کارروائی کے دوران ریسکیو ورکر جاں بحق ہوگیا۔

لاہور کے نواحی علاقے کوٹ عبدالمالک میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ تاہم ریسیکیو آپریشن کے دوران ایک اور افسوس ناک واقعے میں ایک ریسکیو ورکر جاں بحق ہوگیا۔

امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ ایک تیز رفتار بس نے ریسکیو ورکر کو کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق امدادی کارکن کی شناخت 30 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی جو ریسکیو سروس میں ڈرائیور تعینات تھا۔

The post لاہور میں امدادی کارروائی کے دوران بس کی ٹکر سے ریسکیو ورکر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LKXI5z

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny